Islamic Poetry Manqbat...

Semmi

Semmi

Well-Known Pakistani
I Love Reading
5
 
Messages
529
Reaction score
665
Points
176
میں تو پنجتن کا غلام ہوں میں مریدِ خیرالانام ہوں
مجھے عشق ہے تو خدا سے ہے مجھے عشق ہے تو رسول سے

میرے منہ سے آئے مہک سدا جو نام لوں تیرا جھوم کے
مجھے عشق سروشمس سے ہے مجھے عشق سارے چمن سے ہے

مجھے عشق ان کی گلی سے ہے مجھے عشق ان کے وطن سے ہے
مجھے عشق ہے تو علی سے ہے مجھے عشق ہے تو حسن

سے ہے
مجھے عشق ہے تو حسین سے مجھے عشق شاہِ زمن سے ہے

ہوا کیسے تن سے وہ سرجدا جہاں عشق ہو وہیں کربلا
میری ہر بات انہی کی بات ہے میرے سامنے وہی ذات ہے
وہی جن کو شیرِ خدا کہیں جنہیں بابِ صِلّ علیٰ کہیں
وہی جن کو آلِ نبی کہیں وہی جن کو ذاتِ علی کہیں
وہی پختہ ہیں میں تو خام ہوں

میرا شعر کیا میرا ذکر کیا میری بات کیا میری فکر کیا
میری بات ان کے سبب سے ہے میرا شعر ان کے ادب سے ہے
میرا ذکر ان کی طفیل سے، میری فکر ان کی کے طفیل سے
کہاں مجھ میں اتنی سکت، بھلا کہ ہو منقبت کا بھی
حق ادا
 

Back
Top