Lunch Chicken Masalay Dar Chicken Recipe In Urdu

intelligent086

intelligent086

Star Pakistani
20
 
Messages
17,578
Reaction score
26,649
Points
2,231
مصالحے دار چکن

chicken.jpg

اجزاء: چکن دو کلو،میدہ حسب ضرورت،آئل دو کھانے کے چمچ،نرم کیا ہوا مکھن دو کھانے کے چمچ،تیز پات دو چھوٹے پتے،چاپ کیا ہوا لہسن ایک کھانے کا چمچ،مشروم بڑے چھ سے آٹھ عدد،مرغ کی یخنی ایک کپ،بادام چھ سے آٹھ عدد،پسی ہوئی کالی مرچیں آدھا چمچ،نمک حسب ذائقہ،کارن فلور ایک کھانے کا چمچ
ترکیب: مرغی کے بڑے پیس بنوائیں اور دھونے کے بعد انہیں خشک کر لیں۔کسی ڈش میں ڈال کر میدہ مرغی پر اچھی طرح کوٹ کریں اور کسی پلاسٹک بیگ میں ڈال کر آدھے گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔کڑاہی میں تیل گرم کریں اور درمیانی آنچ پر مرغی فرائی کریں۔جب سنہری ہونے لگے تو نکال کر کسی ٹرے میں رکھ دیں تا کہ نرم نہ ہو۔اب ایک علیحدہ ساس پین میں مکھن گرم کریں ۔تیز پات،لہسن اور بادام باری باری ڈال کر تلیں۔اس میں مشروم،بادام،کالی مرچیں،یخنی اور نمک ڈال کر کچھ دیر بھونیں۔اس میں کارن فلور ڈالیں اور اچھی طرح پکائیں،جب گاڑھا ہونے لگے تو فرائی کیا ہوا چکن اس میں ڈال دیں اور کچھ دیر کے لیے ہلکی آنچ پر دم دیں ۔تیار ہونے پر اُتار کر اپنی پسند سے گارنش کریں،چاولوں یا نان کے ساتھ پیش کریں۔​
 

Back
Top