Masoom Bachi Ghairat ke Naam per Sangsaar

Falak

Falak

Super Star Pakistani
I Love Reading
15
 
Messages
11,348
Reaction score
19,975
Points
1,236
cat=106&_nc_ohc=a3L4LTmApfoAQnrTvh45KEo-sOBuY0SFKaAECzIBNNv4YleV_7-LEuueg&_nc_ht=scontent-lht6-1.jpg



محصوم بچی کو غیرت کے نام پر سنگسار کر کے قتل کرنا اور چھوٹی عمر کی بچیوں کے ساتھ درندگی کا مظاہرہ کرنے والے خود کواسلام کا ٹھکیدار اوو خود کو مسلمان کہتے ہیں.. ثواب کی خاطر قبر کو بھی پھانسی دی گئی ہے. اور فتوے ہم پر لگتے ہیں کہ آپ اسلام کے دشمن ہو. معاف کرنا ہم جناح کے اسلام اور مطالعہ پاکستان کے باسی نہیں ہیں ہم اس اسلام کو مانتے ہیں جو ہمارے پیارے نبی پاک نے بتایا سیکھایا تھا.
ھے کوئی مفتی کوئی مولوی کہ سردار یار محمد رند کی بیٹے کے خلاف کوئی فتوی جاری کرے فرض کرے یہ معصوم بچی نے یہ جرم کیا ھے کس دین میں سنگساری کاحکم ایا ھے ھمارے دین اسلام میں تو صرف شادی شدہ کو سنگسار کرنے کا حکم ھے وہ بھی گواھوں اور دیگر ضروری اورموقع وقوع پرچشم دیدی کی صورت میں
جب سندھ میں غیرت کے نام پر معصوم گل سمان رند سنگسار ہورہی تھی، پتھر لگنے سے جسم زخمی اور ہڈیاں ٹوٹ رہی تھیں تو معصوم بچی نے کتنی دردناک چیخیں نکالی ہوگی، کتنی روئی ہوگی، بچاؤ بچاؤ کے کتنے درخواستیں کی ہوں گی، رحم کی کتنی اپیلیں کی ہوں گی، درد کے مارے کتنی تڑپی ہوگی اور خون میں لت پت گل سمان رند نے بچنے کیلئے کتنے ہاتھ پاؤں چلائے ہوں گے اور مرنے سے پہلے کتنا درد برداشت کیا ہوگا؟؟؟
جرم فقط اتنا تھا کہ قریبی عزیزوں نے تیرہ سالہ گل سمان رند کا رشتہ مانگا۔ ماں نے جواب دیا کہ گل سمان کی عمر کم ھے لہذا فلحال رشتہ نہیں دے سکتی ہوں۔ چند ماہ بعد عزیزوں نے گل سمان پر کاری کا الزام لگایا اور جرگہ نے سنگسار کا فیصلہ سنایا اور سماج کے انسان نما درندوں نے جرگہ کے فیصلہ پر عملدرآمد کرتے ہوئے پتھر مار مار کر قتل کیا اور بطور ثواب قبر کو بھی پھانسی دی۔
یہ سانحہ پاکستان میں انسان اور انسانیت کا قتل ھے۔ حکومت اور عدلیہ ایسے سانحات رکوانے میں سنجیدہ نہیں ہیں۔ سیاسی اور مذہبی جماعتیں ایسی سانحات رکوانے کی بجائے پارلیمان تک پہنچنے کی جدوجہد کر رہے ہیں۔ پاکستان بھر میں کمزوروں خصوصاً خواتین پر ظلم و ستم جرم تصور نہیں ہوتا۔ سزا اور انصاف کا نظام ختم ھے۔ کسی ادارے سے مظلوموں اور کمزوروں کو انصاف کی امید نہیں ھے۔ بس باری باری ھے کہ کب کس کی باری ھے؟؟؟؟؟
@Recently Active Users
 
Zulm ki inteha ho gai :cry: ye islam to nhi ha. islam me man pasand zyadti karne wale zaalim hain aur Inshallah apne anjam ko pohnchen ge
 

Back
Top