Mausam E Bahar Ke Baare Mein Janen By Yasra Khan

intelligent086

intelligent086

Star Pakistani
20
 
Messages
17,578
Reaction score
26,649
Points
2,231
موسمِ بہار کے بارے میں جانیں ..... تحریر : یسرا خان

Bahar.jpg

وباء کے باعث اس بار بہار بھی عجب رنگ میں آئی۔ پھول کھلے ہیں لیکن دل بوجھل ہیں۔
مجھ کو احساس رنگ و بو نہ ہوا
یوں بھی اکثر بہار آئی ہے
(حبیب احمد صدیقی)
اور
میں نے دیکھا ہے بہاروں میں چمن کو جلتے
ہے کوئی خواب کی تعبیر بتانے والا
(احمد فراز)
بہرحال بہار ہے تو سہی۔ آئیے اس کے بارے میں چند اہم باتیں جانتے ہیں۔
٭ اگرچہ موسم بہار معتدل موسم اور پھولوں کے کھلنے کی وجہ سے پسند کیا جاتا ہے لیکن اس دنیا میں آنے والے بچوں کے لیے شاید یہ سب سے برا وقت ہوتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق بہار میں پیدا ہونے والے بچوں میں شیزوفرینیا، بائی پولر ڈس آرڈر، شدید یاسیت اور بھوک کی کمی کے مسائل کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔
٭ دنیا کے جنوبی نصف کُرے میں جب بہار کا پہلا دن ہوتا ہے، شمالی نصف کُرے میں خزاں کا پہلا روز ہوتا ہے۔
٭ بہار کا پہلا روز فارس کے نئے سال کے کیلنڈر کی مناسبت سے ''نوروز‘‘ (نیا دن) کہلاتا ہے۔ اس کی تقریبات 13 دن رہتی ہیں۔ یہ روایت ہزاروں برس قدیم ہے۔ نوروز ایران، شمالی کاکیشیا، ترکی اور عراق میں کردوں کے علاقوں، افغانستان، تاجکستان، ترکمانستان، ازبکستان، کرغزستان اور قازقستان میں منایا جاتا ہے۔
٭ بہار کے کھلنے والے اولین پھولوں میں بکائن، قوس و قزح، سوسن، نرگس اور ککروندا شامل ہیں۔
٭ جاپان میںملک کے قومی پھول چیری بلاسم کے کھلنے کو بہار کے آغاز کی علامت سمجھا جاتا ہے۔
٭ ''بہار کا بخار‘‘ (سپرنگ فیور)... یہ اصطلاح ان نفسیاتی اور جسمانی علامات کے لیے استعمال کی جاتی ہے جو بہار کی آمد کے ساتھ ظاہر ہوتی ہیں۔ ان میں بے چینی، جاگتے ہوئے سپنے دیکھنا وغیرہ شامل ہیں۔ ان کا صحیح سبب معلوم نہیں لیکن خیال کیا جاتا ہے کہ روشنی میں اضافہ، کام میں اضافہ اور ہلکے لباس سے ہارمون کی سطح متاثر ہوتی ہے۔
٭ جنوبی نصف کُرے میں بہار اگست سے نومبر تک رہتی ہے۔
٭ خزاں اور بہار ہی میں وہ دن آتے ہیں جب آفتاب خطِ استوا کو قطع کرتا ہے اور شب وروز میں اعتدال آتا ہے۔ انہیں دو موسموں میں سورج مشرق کے وسط سے طلوع ہو کر مغرب کے وسط میں غروب ہوتا ہے۔
٭ سال کے کسی دوسرے موسم کی نسبت بہار میں بچوں کی نشوونما تیز ہوتی ہے۔
٭ بہار میں ہوائی بگولوں (ٹورناڈو) کے امکانات سب سے زیادہ ہوتے ہیں جبکہ سرما میں سب سے کم۔
٭ بہار کے پہلے دن پولینڈ کے لوگ اکٹھے ہو کر ایک پتلا جلاتے ہیں اور اسے دریا میں پھینکتے ہیں۔ یہ سردیوں کو خیرباد کہنے کی ایک رسم ہے۔
٭ شہد کی مکھیاں بہار میں اکھٹے نئی کالونیاں بناتی ہیں۔ اس ماہ شہد کی مکھیاں دوسرے موسموں کی نسبت کم جارح ہوتی ہیں۔
٭ موسم بہار میں پیدا ہونے والے جانوروں کے بچوں کے زندہ رہنے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں کیونکہ موسم معتدل ہوتا ہے اور خوراک زیادہ میسر ہوتی ہے۔
٭انگریزی میں ''سپرنگ‘‘ (بہار) کے لیے پہلے لفظ ''لینٹ‘‘ مستعمل تھا۔ چودہویں صدی سے اسے ''سپرنگ ٹائم‘‘ کہا جانے لگا، کیونکہ اس موسم میں زیادہ تر پھول کھلتے ہیں۔ اس کے بعد یہ مختصر ہو کر صرف ''سپرنگ‘‘ رہ گیا۔
٭پودے، درخت اور پھول بہار میں موسم کی حدت، روشنی اور پانی کی بہتر دستیابی کے باعث زیادہ بڑھتے اور کھلتے ہیں۔​
 

Back
Top