Ghazal Mera ho ja mujhe aey yaar mukammal kar day

Ustad

Ustad

Well-Known Pakistani
4
 
Messages
133
Reaction score
233
Points
116

‏میرا ہو جا مجھے اے یار مکمل کر دے
یا مجھے چھوڑ دے انکار مکمل کر دے

اپنے دیدار کے جلوو میں گھرا رہنے دے
دور جانا ہے تو دیوار مکمل کر دے

زندگی اس کی رضا اس کی کہانی اس کی
پھر جہاں چاہے وہ کردار مکمل کر دے

پیاس دی ہے تو وہی وصل کی بارش دے گا
اور وہ چاہے تو سر شار مکمل کر دے

‏وہ جو پیار ہے تو جان کسے پیاری ہے
عشق میں جو بھی ہے معیار مکمل کر دے

تو جو خوش ہے تو یہی بات مجھے ہے کافی
جیت جا مجھ سے مری ہار مکمل کردے

لفظ یے مایہ اگر ہوں گے تو میں چاہوں گا
ایسی خاموشی جو اظہار مکمل کر دے

@Recently Active Users
 

@Ustad جی
بہت اعلٰٰی

تو جو خوش ہے تو یہی بات مجھے ہے کافی
جیت جا مجھ سے مری ہار مکمل کردے
 
Back
Top