Mera jisam Meri Marzi humray muashra ki asal aurat ka nara nahi

عورت کو شوہر کا کھانا گرم کرنے یا موزہ ڈھونڈنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔
نفیس مزاج عورتیں تو ویسے بھی ٹانگیں سمیٹ کر بیٹھنا پسند کرتی ہیں۔
ہر لڑکی کی بلوغت پر خواہش ہوتی ہے کہ مناسب رشتہ مل جائے۔
ڈوپٹہ سر پر لینے سے کسی عورت کی موت نہیں واقع ہوئی آج تک۔
آج کل کتنی عورتوں کے دس بچے ہوتے ہیں کہ یہ شکایت ہو کے عورت بچہ پیدا کرنے کی مشین ہے۔ یہاں تین سے زیادہ بچے کسی کے گھر شاید ہی ہوں۔
تو جب یہ مسائل ہماری عورت کے ہیں ہی نہیں تو عورت مارچ والے کس ملک کی عورتوں کے مسائل یہاں ڈسکس کر رہے ہیں؟
...........
عورت کا دکھ یہ ہے کہ تیزاب گردی ہوتی ہے۔
عورت کا دکھ یہ ہے کہ پسند کی شادی پر قتل ہوتی ہے۔
عورت کا دکھ یہ ہے کہ اگر وہ طلاق لینا چاہے وہ نہیں لے سکتی۔
عورت کا مسئلہ یہ ہے کہ وہ اپنا رشتہ نہیں بھیج سکتی۔
عورت کا دکھ یہ ہے کہ بھلے وہ کیسی ہی تعلیم یافتہ ہو، اسے جہیز لیجانا ہے۔
عورت کا دکھ یہ ہے کہ وہ محلے کے بدقماشوں کی شکایت باپ بھائی سے کرنے سے ڈرتی ہے۔
عورت کا مسئلہ یہ ہے کہ مرد کی توجہ اس پر پڑ جائے تو یقین رکھا جاتا ہے کہ عورت نے ہی ورغلایا ہو گا۔
عورت کا مسئلہ یہ ہے کہ روٹی گول نہ ہو تو بوریا بسترا گول ہو جاتا ہے۔
عورت کی غلطی کو زمانہ معاف نہیں کرتا ہے۔
کوئی میرا جسم میری مرضی کا ایڈوکیٹ مجھے آ کے بتائے کہ انہوں نے معاشرے کو ان سب چیزوں سے اٹھانے کے لیئے کیا قدم اٹھائے ہیں۔ اٹھائے ہیں تو فقط پلے کارڈ۔ جن سے شرفاء کی بچیوں کو پڑھائیں چھوڑ کے گاؤں جانا پڑا کہ کہیں شہر کی عورتوں میں خراب نہ ہو جائیں۔
.........
عورت کا مسئلہ یہ ہے کہ تعلیم زیادہ ہونے کو اس کی عمر کے زیادہ ہونے اور دماغ کے خراب ہونے کی دلیل سمجھا جاتا ہے۔
عورت کا مسئلہ یہ ہے کہ اس کی نوکری کو اس کی بدکرداری کی دلیل مانا جاتا ہے۔
عورت کا مسئلہ یہ ہے کہ اس کے سوشل میڈیا پر ہونے کو اس کی "دستیابی" کی دلیل مانا جاتا ہے۔
عورت کا مسئلہ یہ ہے کہ پسند کی شادی آج بھی اس کے خاندان کے ماتھے کا داغ ہے۔
عورت کا مسئلہ یہ ہے کہ اسے بھائیوں کی خاطر جائیداد میں حق چھوڑ کر اچھی بہن ہونا ثابت کرنا ہوتا ہے۔
عورت کا مسئلہ یہ ہے کہ اسے ساری عمر ماں باپ کی عزت کی خاطر کسی مرد کی مار بھی سہنی پڑ سکتی ہے۔
عورت کا مسئلہ یہ ہے کہ وہ بیوہ یا مطلقہ ہو جائے تو اسکو رشتہ نہیں ملتا۔ کوئی اس کے یتیم بچوں کے سر پرست شفقت نہیں رکھتا۔
لیکن میرا جسم میری مرضی ان سب مسائل کا حل بتانے سے قاصر ہے۔
 

Orat ka masla ye hai k uss ki shadi Quaran sey kerdi jati hai
Orat ka masla ye hai k bhai/baap k kiye ki saza mae "WADDI" ker di jati hai (jirga system)
Orat ka masla ye hai k mard rastey sey hatanay k liye kisi k sath bhi ilzam laga kar "KARI" kerdetey hain.

Orat ko jo asel masail hain un ki taraf tawaja dilaney ya un ka haal talash kerna IN ka maqsad hi nahi in ka maqsad sirf Pakistan or uss ki awam ka ghalat image dunaiya per dalana hai, issi baat k liye hi in ko funding ki jati hai afsoos un naam nihad liberals loogo per hai jo khud ko parha likha khetey hain but shaour k naam per nil bata sanata ;)
 
Back
Top