Ghazal Mere aashna bhi ajeeb thay, Na rafeeq thay na raqeeb thay

Ustad

Ustad

Well-Known Pakistani
4
 
Messages
133
Reaction score
234
Points
116
‏احمد فراز صاحب کی ایک غزل پیش خدمت ہے۔

مجھے اپنے آپ پہ مان تھا کہ نہ جب تلک ترا دھیان تھا
تو مثال تھی مری آگہی تو کمال بے خبری رہی

مرے آشنا بھی عجیب تھے نہ رفیق تھے نہ رقیب تھے
مجھے جاں سے درد عزیز تھا انہیں فکر چارہ گری رہی

‏میں یہ جانتا تھا مرا ہنر ہے شکست و ریخت سے معتبر
جہاں لوگ سنگ بدست تھے وہیں میری شیشہ گری رہی
 
Back
Top