Mere Paas Tum Ho Last Scene Likhte huay Ro raha tha: Drama Writer

Veer

Veer

Famous Pakistani
Staff member
27
 
Messages
35,541
Reaction score
45,337
Points
3,711
Mere paas tum ho ep 22.jpg

میرے پاس تم ہو کا آخری سین لکھتے ہوئے رورہا تھا، خلیل الرحمان قمر

ڈرامے کی ہر قسط اپنی پچھلی قسط سے زیادہ اعلیٰ ہے۔خلیل الرحمان قمر

ہدایت کار و مصنف خلیل الرحمان قمر کا کہنا ہے کہ ڈراما سیریل ’’میرے پاس تم‘‘ہو کی آخری قسط اور آخری سین لکھتے ہوئے وہ اتنے جذباتی ہوگئے تھے کہ رونے لگے تھے۔

مقبولیت میں تمام ڈراموں کو پیچھے چھوڑنے والے ہمایوں سعید اورعائزہ خان کے ڈرامے’’میرے پاس تم ہو‘‘اختتامی مراحل میں ہے، لوگ بے چینی سے ڈرامے کی آخری قسط کا انتظار کررہے ہیں۔

گزشتہ کئی ہفتوں سے اس ڈرامے کی کہانی، مکالمے اورفنکاروں کی جاندار اداکاری نے لوگوں کو دیوانہ بنایا ہوا ہے جب کہ شاید یہ پہلی بار ہے کہ ڈرامے کی مقبولیت میں فنکاروں کے ساتھ مصنف کو بھی بے حد سراہا جارہا ہے اور انہیں اتنی ہی اہمیت دی جارہی ہے جتنی کہ ڈرامے کے اداکاروں کو مل رہی ہے۔

ڈراما سیریل ’’میرے پاس تم ہو‘‘کے مصنف خلیل الرحمان قمر کے انٹرویو کی ایک مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے ڈرامے کی آخری قسط کے حوالے سے لوگوں کی بے چینی کو مزید بڑھادیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کمزور دل افراد ’’میرے پاس تم ہو‘‘ کی اگلی قسط دل تھام کر دیکھیں

خلیل الرحمان قمر ویڈیو میں کہتے ہوئے نظر آرہے ہیں کہ خدا گواہ ہے ڈرامے کی آخری قسط لکھتے ہوئے میرے ہاتھ کانپ رہے تھے یہاں تک کہ میں ’’میرے پاس تم ہو‘‘ کا آخری سین لکھتے ہوئے رو رہا تھا۔

خلیل الرحمان قمر نے کہا آخری ایپی سوڈ سب کی اسی طرح جان لے گا جس طرح اس نے میری جان لی ہے۔ آپ دیکھتے جائیے کیا تماشہ ہونے والا ہے۔ ڈرامے کی ہر قسط اپنی پچھلی قسط سے زیادہ اعلیٰ ہے۔

Mere Paas Tum Ho Episode 22 | 2nd Last Episode
All Episodes of Mere Paas Tum Ho Drama
@Recently Active Users
 
@Veer I just hope they dont get back together...That will spoil the whole drama...as it just does not happen in real life...no matter how nice a man is:(
 

@Falak no way, that's not gonna happen. But I'm worrying for Danish. If he don't marry again things could be worse for his own life.
 
Back
Top