Dinner Rice Mix Daal With Butter Rice Recipe In Urdu

intelligent086

intelligent086

Star Pakistani
20
 
Messages
17,578
Reaction score
26,649
Points
2,231
مکس دال وِد بٹر رائس

daal.jpg

اجزاء:مونگ کی دال 1/2 کپ،مسور کی دال 1/2کپ،ثابت مسور1/2کپ،ارہر کی دال 1/2کپ،املی کا رس ایک کپ،ہینگ ایک چُٹکی، لال مرچ دو چائے کے چمچ،ہلدی ایک چائے کا چمچ، نمک ایک چائے کا چمچ،دار چینی ایک ٹکڑا، زیرہ ایک چائے کا چمچ،لہسن ایک کھانے کا چمچ،پسا گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ،تیز پتا ایک عدد،ہری مرچ،ہرا دھنیا حسبِ ضرورت،مکھن دو کھانے کے چمچ،پیاز ایک عدد

(بٹررائس کے اجزاء)باسمتی چاول بھیگے ہوئے 1/2کلو،پیاز ایک عدد،مکھن پچاس گرام، تیل چار کھانے کے چمچ،ہری مرچیں دو عدد،ہرا دھنیا 1/2گٹھی،زیرہ ایک چائے کا چمچ، نمک ایک چائے کا چمچ،کُٹی کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
ترکیب: تما م دالوں کو دھو کر پیاز ڈال کر اُبال لیں۔جب دالیں گل جائیں تو اچھی طرح گھوٹ لیں۔اب تیل گرم کر کے اس میں لہسن ڈالیں، ساتھ ہی زیرہ،تیز پتا،ہینگ، ہلدی، نمک، دار چینی اور لال مرچ ملا کر دالیں شامل کر دیں۔ اب املی کا رس،ہری مرچ،ہرا دھنیا،پسا گرم مصالحہ اور مکھن ڈال کر چولہا بند کر دیں۔
بٹر رائس کے لیے تیل گرم کر کے زیرہ اور پیاز برائون کر لیں۔اب دو کپ پانی اور نمک ڈال دیں۔جب اُبال آ جائے تو چاول شامل کر کے دَم پر رکھ دیں۔دَم آ جائے تو مکھن ،کالی مرچ اور ہرا دھنیا ڈال کے سرو کریں۔​
 

Back
Top