Nazm Momin nahe Manatey Gunah o Badi ki yad

Ajwah

Ajwah

Popular Pakistani
I Love Reading
10
 
Messages
2,918
Reaction score
7,782
Points
686

مومن نہیں مناتے‛گناہ و بدی کی یاد
ایمان والے کرتےہیں پاکیزگی کی یاد

اظہارِعشق کرچکے‛ اپنے نبی سے جو
کرتےنہیں وہ عشق میں آوارگی کی یاد

"تہذیبِ نو"، ہےجسم ونظر کی برہنگی
جو بـے حیاہیں، کرتے ہیں بـے پردگی کی یاد

اہل حیانےجسکوچڑھایا تھا‛ دار پر
دنیا منا رہی ہے‛ اُسی آدمی کی یاد

کیاہوگی اِس سےبڑھکے عمل کی تنزلی؟
اک منچلےکی یاد ہے‛اک منچلی کی یاد

جس سےلگاہے‛دامنِ عزّو شرَف پہ داغ
کچھ لوگ کر رہےہیں اُسی عاشقی کی یاد

کہنے کو سبکےپاس ہی‛عزت ہے شان ہے
پھر لوگ کیسے کرتے ہیں بےغیرتی کی یاد

جس قوم کو بھی عزتِ نسواں عزیز ہے
وہ قوم کب منائےگی‛ بےعزّتی کی یاد

وہ راہ‛جس پہ چلتے ہیں عیاش و بد چلن
اہل حیا منائیں نہ اُس بد روی کی یاد

ننگے بدن‛ شریر نگاہیں‛ نجِس خیال
ایسےہی لوگ کرتے ہیں اُس گندگی کی یاد

اے مومنو ! حرام ہںے‛ بالکل حرام ہںے
اسلام میں نہیں ہںے کسی دل لگی کی یاد

کافی ہیں ہمکو‛ اپنے بزرگوں کے تذکرے
دارین کا شَرَف ہےخدا کے ولی کی یاد

روشن ہیں تجھ پہ‛ خالد و طارق کے راستے
اےنوجواں ! نہ کر تو کسی دوزخی کی یاد

جوجسکی پیروی کرے‛ وہ بھی اُسی سے ہںے
راہِ عمل میں ہںو‛ اِسی قول نبی کی یاد

اُس سَمت جوگئےہیں وہ لوٹ آئیں؛ اے خدا
بس جائےاُنکےدل میں‛ حسین وعلی کی یاد

رکھتاہے یہ فریدی‛ اب اِس بات پرقلم
ہرگز منائیے نہ کسی لعنتی کی یاد


 

Back
Top