Motapa Paida karne wali Aadatein

intelligent086

intelligent086

Star Pakistani
20
 
Messages
17,578
Reaction score
26,649
Points
2,231
موٹاپا پیدا کرنے والی عادات
Motapa.jpg

وزن زیادہ ہو نے کی صورت میںانسان کی توند نکل آتی ہے۔ماہرینِ صحت موٹاپے کو کئی بیماریوں کی جڑ قرار دیتے ہیں ۔ذیل میں چند ایسی عادات کا ذکر ہے جنہیں اختیا ر کرنے سے ہم موٹاپے کا شکار ہوتے ہیں،لہٰذ ا ان سے دور رہیں اور خود کو سدا سمارٹ رکھیں۔

زیادہ یا کم سونا

: کیلی فورنیا یونیورسٹی کے محققوں نے تجربات سے دریافت کیا ہے کہ جو مردو زن پانچ گھنٹے سے کم سوئیں ان کے شکم پہ ڈھائی گنا چربی چڑھ جاتی ہے۔جب کہ جو آٹھ گھنٹے سے زیادہ نیند لیں ان کے بدن پر بھی تقریباًا تنی ہی چربی چڑھتی ہے،لہٰذا اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا وزن کنٹرول میں رہے تو رات کو چھ سے سات گھنٹے ضرور سوئیں۔

بوتلیں پینا

: لاکھوں پاکستانی ہر ہفتے کھاتے پیتے تقریباً ایک گیلن سوڈا واٹر چڑھا جاتے ہیں جو انسانی صحت کے لیے خطر ناک ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ جو مرد یا عورت روزانہ ایک دو بوتلیں پئیں،ان میں موٹا ہونے کا امکان33فیصد بڑھ جاتا ہے اور اس ضمن میں ڈائٹ سوڈا بھی اسی قدر نقصان دہ ہے۔ محققین کا خیال ہے کہ بوتلوں میں شامل مصنوعی شکر اور دیگر کیمیائی مادے بھوک کو بڑھاتے ہیں۔چنانچہ ان کے زیرِ اثر زیادہ کھانا کھایا جاتا ہے۔

چکنائی والی غذائیں کھانا

ـ: بازار میں چکنائی والی کئی غذائیں دستیاب ہیں مثلاً دودھ ،ڈبوں میں بند دودھ، کریم اور مکھن وغیرہ۔ ان پر اکثر لکھا بھی ہوتا ہے کہ ان میں کم چکنائی موجود ہے،لیکن اب ماہرین نے دریافت کیا ہے کہ ان کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ان میں کچھ ہی کم حرارے موجود ہوتے ہیں،لیکن اس عمل کے دوران چکنائی کی جگہ نشاستہ لے لیتا ہے۔نشاستہ ہمارے جسم میں پہنچتے ہی تیزی سے ہضم ہوتا ہے اور یوں شکر کی سطح بڑھا دیتا ہے،اور جب شکر کی سطح کم ہو تو فوراً ہمیں بھوک بھی لگ جاتی ہے۔اسی وجہ سے انسان کے جسم کا وزن بڑھنے لگتا ہے۔

کھانا چھوڑ دینا

: پاکستانیوں کی بڑی تعداد صبح،دوپہر یا رات کو ایک وقت کا کھانا نہیں کھاتی،بہت سے مرد و زن دُبلا ہونے کی خاطر یہ عمل اپناتے ہیں۔مسئلہ یہ ہے کہ خصوصاً ناشتہ چھوڑنے والے اسی وجہ سے موٹاپے کا شکار ہو جاتے ہیں ۔امریکی کارنیوال یونیورسٹی کے ماہرین نے ایک تجربے سے معلوم کیا کہ جو لوگ صبح ناشتہ نہ کریں وہ جلد فربہ ہو جاتے ہیں۔وجہ یہ ہے کہ کھانا ترک کرنے سے ہمارا میٹابولزم سُست ہو کر بھوک بڑھا دیتا ہے،چنانچہ انسان اگلے کھانے میں معمول سے زیادہ غذا کھا لیتاہے۔

ڈاکٹر کی ہدایت پر عمل نہ کرنا

: تجربات سے انکشاف ہوا ہے کہ جو فربہ مردو زن ماہرینِ غذائیات کی ہدایات پر عمل نہ کریں تو وہ دُبلے نہیں ہوتے،بلکہ ان پر مزید موٹاپا چڑھ جاتا ہے۔دوسری طرف ہدایات پر عمل کرنے والے نہ صرف سمارٹ ہونے لگتے ہیں،بلکہ روز مرہ سرگرمیاں بھی بہتر طور پر انجام دینے لگتے ہیں۔چنانچہ آپ بھی اپنے ماہرِ غذائیات کی ہدایات پر ضرور عمل کریں۔
 

Back
Top