Mujhey Acha Lagta Hai Jab Mard... | Javeria Siddiqui, Nadia Mirza, Mona Khan Comments

مجھے اچھا لگتا ہے جب مرد احترام میں خواتین کو نشست دیتے ہیں جویریہ صدیقی

javeriajas595042458.jpg


معروف ملٹی میڈیا جرنلسٹ جویریہ صدیقی نے کہا انہیں اچھا لگتا ہے جب مرد احترام میں اپنی نشست خواتین کو دے دیتے ہیں

باغی ٹی وی: معروف جرنلسٹ مونا خان نے عورت مارچ کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کیا تھا انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کیا تھا جہ مجھے اچھا لگتا ہے اپنے مرد سے مقابلہ نہ کرنا اور اس سے ایک درجہ کمزور رہنا جب وہ مجھے ٹھنڈک لگ جانے کے ڈر سے اپنا کوٹ اتار کر میرے شانوں پر ڈال دیتا ہے جب وہ ہر قدم پر اپنے ساتھ ہونے کا یقین دلاتا ہے مجھے اچھا لگتا ہے جب وہ اپنا حق جتاتے ہوئے کہتا ہے کہ تم میری ہو



ان کی اس ٹویٹس کا جواب دیتے ہوئے نادیہ مرزا نے لکھا تھا کہ مجھے اچھا لگتا ہے جب ای ٹی ایم یا بینک کی لمبی لائن میں کھڑے مرد عورت کے احترام میں اسے اپنی جگہ دیتے ہوئے سائیڈ پر ہو جاتے ہیں



ان کے اس ٹویٹ کا کمنٹ مونا خان نے کچھ اس طرح کیا تھا کہ جی بالکل اکثر ایسا ہوا ہے بینک میں بل جمع کروانے جاؤ تو وہ بھی ترجیحی بنیادوں پر ہو جاتا ہے بغیر انتظار کئے



اب جرنلسٹ جویریہ صدیقی نے بھی نادیہ مرزا کی ٹویٹ کا ری ٹویٹ کیا اور عورت مارچ اور آزادی کے بارے میں اور مردوں کا عورتوں کو معاشرے میں دیئے جانے والے احترام کو اجاگر کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے اچھا لگتا ہے جب مرد احترام میں اپنی نشست خواتین کو دے دیتے ہیں

ان کے اس ٹویٹس پر لوگوں نے بھی مخلتف کمنٹس کئے ان کو سراہا اور بعض صارفین نے اس حوالے سے اپنے اپنے تجربات بھی لکھے

WhatsApp-Image-2020-03-07-at-1.51.16-PM-300x300.jpg
WhatsApp-Image-2020-03-07-at-1.51.36-PM-180x300.jpg
WhatsApp-Image-2020-03-07-at-1.52.19-PM-192x300.jpg
WhatsApp-Image-2020-03-07-at-1.52.36-PM-177x300.jpg


ایک صارف نے لکھا کہ ہم پنجاب پولیس سے اپیل کرتے ہیں وہ عورت مارچ کے دوران خواتین پر لاٹھی چارج کر کے انہیں مردوں کے برابر ہونے کا پہلا حقوق دیا جائے

WhatsApp-Image-2020-03-07-at-1.52.01-PM-200x300.jpg
[/RIGHT]
 

Back
Top