Mumalkat Se Mohabbat By Ahmad Hassan

intelligent086

intelligent086

Star Pakistani
7,316
13,973
981
مملکت سے محبت ..... تحریر : احمد حسن

qaid e azam.jpg

قائد اعظمؒ کا مقصد صرف خشکی کا ایک ٹکڑا حاصل کرنا نہیں تھا بلکہ وہ ایسی مثالی مملکت کے خواہاں تھے جہاں مسلمان سکھ چین سے آزادانہ زندگی بسر کر سکیں۔جہاں ایک عادلانہ اور منصفانہ معاشی اور معاشرتی نظام قائم ہو جہاں سب کیلئے آگے بڑھنے کے مواقع یکساں ہوں جہاں امیر اور غریب میں فرق نہ روا رکھا جائے سب کیلئے قوانین کی لاٹھی یکساں استعمال ہو جمہوری نظام کے زیرسایہ سیاسی جماعتیں بھی آگے آکر اپنا منشور پیش کرسکیں اور تعمیری انداز میں رائے عامہ کو اپنے حق میں منظم کر سکیں۔1941 کو قائداعظمؒ نے ایک تقریر میں فرمایا'' اسلامی حکومت کے تصور کا یہ امتیاز ہمیشہ ہمارے سامنے رہنا چاہیے کہ اسلام میں اصلاََنہ کسی بادشاہ کی اطاعت ہے نہ پارلیمنٹ کی اور نہ کسی اور شخص یا ادارے کی، قرآن مجید کے احکامات ہی سیاست اور معاشرت میں ہماری آزادی اور پابندی کی حدیں قائم کرتے ہیں اسلامی حکومت اور دوسرے لفظوں میں قرآنی اصول اور احکام کی حکمرانی کیلئے آپکو علاقے اور مملکت کی ضرورت ہے ‘‘ 1943 میں کراچی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ'' وہ کونسا رشتہ ہے جس میں بندھ جانے سے تمام مسلمان ایک واحد جسم کی طرح ہیں وہ کونسی چٹان ہے جس پر انکی ملت کی عمارت قائم ہے وہ بندھن وہ رشتہ خدا کی عظیم کتاب ہے مجھے یقین ہے ہم جوں جوں آگے بڑھتے جائیں گے ہم میں زیادہ وحدت پیدا ہوتی جائے گی ایک خدا، ایک رسولؐ، ایک کتاب اور ایک امت‘‘ یہ محض ایک نعرہ نہیں تھا جو قائداعظمؒ نے بلند کیا انہیں اس نعرے کے تمام تقاضوں کا علم تھا اور یہ احساس تھا کہ قرآن میں مسلمانوں کے تمام مسائل کا حل موجود ہے ۔ 1945 میں انہوں نے دوران خطاب کہا '' پاکستان کا مطلب یہ نہیں کہ ہم غیر ملکی حکومت سے آزادی چاہتے ہیں بلکہ اس سے مراد اسلامی نظریہ ہے جس کا تحفظ نہایت ضروری ہے ہمیں اپنی آزادی ہی مطلوب نہیں ہمیں اس قابل بھی بننا ہے کہ اسکی حفاظت کرسکیں اور اسلامی تصورات اور اصولوں کے مطابق زندگی بسر کر سکیں‘‘۔ قائداعظمؒصوبائی اور علاقائی تعصبات کے سخت خلاف تھے وہ بلند تر حب الوطنی کے داعی تھے اور فرماتے تھے کہ ''مملکت سے محبت کا تقاضا ہے کہ ہم اپنے ذاتی، مقامی یا صوبائی مفادات کو سارے ملک کے مفاد کے تابع کرنے کیلئے ہروقت تیار رہیں۔‘‘​
 

Create an account or login to comment

You must be a member in order to leave a comment

Create account

Create an account on our community. It's easy!

Log in

Already have an account? Log in here.

Similar threads

intelligent086
    • Like
  • intelligent086
  • 13
  • 40
2
Replies
13
Views
40
Maria-Noor
Maria-Noor
intelligent086
Replies
3
Views
47
intelligent086
intelligent086
intelligent086
    • Like
    • Sad
  • intelligent086
  • 12
  • 82
2
Replies
12
Views
82
intelligent086
intelligent086
intelligent086
    • Like
  • intelligent086
  • 3
  • 50
Replies
3
Views
50
intelligent086
intelligent086
intelligent086
Replies
3
Views
51
intelligent086
intelligent086
Top
AdBlock Detected
Your browser is blocking advertisements. We're strongly asking to disable ad blocker while you're browsing in Pakistan.web.pk. You may not be aware but any visitor supports our site by just viewing and visiting ads.

آپ کے ویب براؤزر میں ایڈ بلاکر انسٹال ہے، مہربانی کرکے اسے پاکستان ویب پر ڈس ایبل رکھیں ۔ شاید آپ کو معلوم نہ ہو مگر سپانسر اشتہارات کو دیکھ کر ہی آپ پاکستان ویب کو سپورٹ کرتے ہیں۔ سپانسر اشتہارات سے ویب سائٹ کے اخراجات ادا کرنے میں تھوڑی سی ہی سہی مگر مدد ملتی ہے، اس لئے ابھی اپنے براؤزر کی آپشنز میں جاکر ایڈ بلاکر بند کر دیں، شکریہ

I've Disabled AdBlock    No Thanks