Health Article Muscle Strains: Symptoms, Causes, and Prevention By Aneela Suman in Urdu

intelligent086

intelligent086

Star Pakistani
20
 
Messages
17,578
Reaction score
26,649
Points
2,231
وہ روز مرہ کے کام جو پٹھوں کے کھنچائو کا سبب بنتے ہیں ...... تحریر : انیلا ثمن


Muscle.jpg

کیا آپ کے ساتھ کبھی ایسا ہوا ہے کہ معمول کے مطابق دن گزارنے کے بعد رات کو بستر پر لیٹنے پر اگلے دن صبح اٹھیں تو جسم کے مختلف حصوں میں درد محسوس ہونے لگا ہو؟

اگر ہاں!تو ایسی صورت میں آپ سوچنے لگتے ہیں کہ شاید میں کسی بیماری کا شکار ہو گیا ہوں یا میری جسمانی کارکردگی سست پڑنے لگی ہے وغیرہ وغیرہ۔ایسا ضروری نہیں کہ جسم میں درد یا پٹھوں میں کھنچائو کی وجہ بیماری یا بڑی عمر ہی ہو بلکہ اکثر اس کی وجہ ہماری چند عادات بھی ہو سکتی ہیں جن پر ہم غور نہ کرتے ہوئے انہیں اپنے روز مرہ کے معمولات میں شامل کر لیتے ہیں اور یہ نہیں جان پاتے کہ جسم میں تکلیف کی وجہ در اصل ہمارا عام سا عمل ہے۔وہ کون سے کام ہیں جو جسم میں تکلیف پیدا کرنے کا باعث بن سکتے ہیں آئیے ا ن کے بارے میں آپ کو تفصیل سے بتائیں۔
گاڑی میں بیٹھنا یا اُترنا
: ''اورنج تھیوری فٹنس‘‘ کی ڈائریکٹر ''نینا بلیک‘‘کا اس بارے میں کہنا ہے کہ یہ وہ عمل ہے جس پر ہم زیادہ غور نہیں کرتے لیکن اگر آپ کو دن میں متعدد بار کار میں بیٹھنا یا اس سے اُترنا پڑتا ہے تو آپ کو چاہیے کہ بیٹھتے ہوئے گاڑی کے دروازے کو پکڑ کر پھر کمر جھُکا کر اندر بیٹھیں ،دوسری صورت میں آپ کے جسم کا سارا وزن ایک ٹانگ ،گھٹنے اور کمر کے نچلے حصے پر پڑتا ہے ،اور دن میں کئی بار جسم کو اس پوزیشن میں لانا آپ کو کمر کی تکلیف میں مبتلا کر سکتا ہے۔
دن بھر کرسی پر بیٹھے رہنا
:دفتروں میں کام کرنے والے اکثر افراد لنچ بریک میں کرسی سے اٹھنے کی بجائے سارا کام ختم کر کے چھٹی سے آدھا یا ایک گھنٹہ پہلے کرسی سے اٹھتے ہیں۔یہ عمل بھی آپ کے پٹھوں کو شدید نقصان پہنچاتا ہے۔مسلسل چند گھنٹے کام کرنے کے بعد جسم کو کچھ دیر آرام دینا اس کی بہتر کارکردگی کے لیے بے حد ضروری ہے۔جب آپ دن بھر ایک ہی جگہ بیٹھے رہیں اور چھ سے سات گھنٹوں بعد نشست سے اٹھیں تو اتنے گھنٹے ایک ہی پوزیشن میں رہنے کے سبب آپ کے پٹھے اکڑ جاتے ہیں اور جسم میں درد کا باعث بنتے ہیں۔
وزنی چیزوں کو اٹھانا
:عام طور پر ہمارے جسم کو ایک حد تک وزن اٹھانے کی عادت ہوتی ہے۔روز مرہ کے معمولات میں ہمیںزیادہ وزنی چیز اٹھانی نہیں پڑتی ،لیکن گھریلو کام کاج کے دوران اکثر وزنی چیزوں کو ایک جگہ سے اٹھا کر دوسری جگہ رکھنا پڑ جاتا ہے،اور کسی بھاری بھرکم چیز کو نیچے سے اٹھا کر اونچائی پر رکھنا بازوئوں،کندھوں اور کمر میں بھی تکلیف کا باعث بنتا ہے۔اس کے لیے آپ کو چاہیے کہ کسی دوسرے فرد کی مدد ضرور لیںجو وزنی چیز کو نیچے سے سہارا دے اور آپ کا کم زور لگے۔
وزن اٹھا کر سیڑھیاں چڑھنا
:عام طور پر سیڑھیاں چڑھتے ہوئے ہم دیوار یا گرل کا سہارا لیتے ہیں جس سے ٹانگوں اور کمر کاکم زورلگتا ہے،لیکن اگر کبھی آپ کو ہاتھوں میں کوئی چیز اٹھا کر سیڑھیاں چڑھنی پڑیں تو ٹانگوں اور کمر پر ہی سارا وزن پڑتا ہے جو ان میں تکلیف کا سبب بن سکتا ہے۔
بستر سے اچانک اٹھ جانا
: سونے کے دوران ہمارا جسم پوری رات آرام دہ پوزیشن میں رہتا ہے ،اور مسلسل کئی گھنٹے لیٹے رہنے کے سبب پٹھے اکڑ جاتے ہیں۔ایسے میں اگر آنکھ کھلنے پر آپ اچانک بستر سے اٹھ کر کام کرنے لگیں تو آپ کی گردن اور کندھوں کے پٹھے متاثر ہو سکتے ہیں،لہٰذا ہمیشہ کوشش کریں کہ سونے کے بعد بستر سے ا چانک اٹھنے کی بجائے کچھ دیر بیٹھ کر ہی پٹھوں کو ریلیکس کریں اورپھر بستر سے نکل کر روز مرہ کے کاموں کا آغاز کریں۔​
 

Back
Top