intelligent086
Star Pakistani
20
- Messages
- 17,578
- Reaction score
- 26,649
- Points
- 2,231
مٹن وائٹ کڑاہی
اجزاء:بکرے کا گوشت1/2کلو،ادرک کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ،ہری مرچ کا پیسٹ دو کھانے کے چمچ،مکھن پچاس گرام،نمک ایک چائے کا چمچ،کریم دو کھانے کے چمچ،کٹا ہرا دھنیا ایک کھانے کا چمچ،دہی1-1/4کپ،کُٹی کالی مرچ ایک کھانے کا چمچ،لیموں کا رس چار کھانے کے چمچ،لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ،باریک کٹی ادرک دو کھانے کے چمچ،تیل یا گھی حسبِ ضرورت
ترکیب:پین میں تیل یا گھی گرم کر کے ادرک اور لہسن کا پیسٹ ڈال کر ہلکا سا بھونیں پھر بکرے کا گوشت شامل کر پانچ منٹ مزید بھون لیں۔اب اس میں دہی،ہری مرچ کا پیسٹ اور نمک ڈال کر ڈھکیں اور دھیمی آنچ پر گوشت گلنے تک پکائیں۔اب باریک کٹی ادرک،کُٹی کالی مرچ،کریم اور مکھن شامل کر کے پانچ منٹ دم دیں۔آخر میں ہرے دھنیے سے گارنش کریں،پھر لیموں کا رس،کریم اور مکھن ڈال کر سرو کریں۔