Ghazal Na apnay zabt ko ruswa karo sataa k mujhay By bismal Azeem Abadi

Asad Rehman

Asad Rehman

Super Star Pakistani
16
 
Messages
13,866
Reaction score
33,100
Points
1,451
نہ اپنے ضبط کو رُسوا کرو ستا کے مجھے
خُدا کے واسطے دیکھو نہ مُسکرا کے مجھے

سوائے داغ مِلا کیا چمن میں آ کے مجھے
قفس نصیب ہو آشیاں بنا کے مجھے

ادب ہے میں جھکائے ہوئے آنکھ اپنی
غضب ہے تم جو نہ دیکھو نظر اُٹھا کے مجھے

الہٰی! کچھ تو ہو آساں نزع کی مُشکل
دمِ اخیر تو تسکین دے وہ آ کے مجھے

خُدا کی شان ہے میں جن کو دوست رکھتا تھا
وہ دیکھتے بھی نہیں اب نظر اُٹھا کے مجھے

مِری قسم ہے تمہیں رہروان مُلک عدم
خُدا کے واسطے تم بھُولنا نہ جا کے مجھے

ہمارا کون ٹھکانہ ہے ہم تو بسملؔ ہیں
نہ اپنے آپ کو رُسوا کرو ستا کے مجھے

بسمل عظیم آبادی
 

@Ana Zai haan jee pata he hamein Ek tabdeeli dekh raha hun smiley k alawa mashalla satj words ka istimaal bhi ho raha he
 
Back
Top