Ghazal Na Wo Sin Hai Fursat-e-Ishq Ka Na Wo Din Hain Kashaf-e-Jamal Kay ..

Falak

Falak

Super Star Pakistani
I Love Reading
15
 
Messages
11,348
Reaction score
19,975
Points
1,236

نہ وہ سِن ہے فرصتِ عشق کا ، نہ وہ دِن ہیں کشفِ جمال کے
مگر اب بھی دِل کو جواں رکھیں ، وہی شعبدے خدوخال کے

یہ جو گَرد بادِ حیات ہے ، کوئی اِس کی زَد سے بچا نہیں
مگر آج تک تیری یاد کو میں رکھوں سنبھال سنبھال کے

میں امین و قدر شناس تھا ، مجھے سانس سانس کا پاس تھا
یہ جبیں پہ ہیں جو لکھے ہوئے ، یہ حساب ہیں مہ و سال کے

وہ کبھی شفق کا فَسوں کہیں ، کبھی گُل کہیں کبھی خوں کہیں
کہ ہیں میری صبحِ عروج میں ابھی رنگ شمعِ زوال کے

شبِ تار سے نہ ڈرا مجھے ، اے خُدا جمال دِکھا مجھے
کہ تیرے ثبوت ہیں بیشتر ، تیری شانِ جاہ و جلال کے

کوئی کوہکن ہو کہ قیس ہو ، کوئی مِیر ہو کہ ندیم ہو
سبھی نام ایک ہی شخص کے ، سبھی پھول ایک ہی ڈال کے


احمد ندیم قاسمی

@Recently Active Users
 

Back
Top