Kids Stories Naiki Ki Mohlat

intelligent086

intelligent086

Star Pakistani
20
 
Messages
17,578
Reaction score
26,649
Points
2,231
نیکی کی مہلت​

بنی اسرائیل میں سے کسی نے بہت سا مال جمع کیا تھا، جب مرنے لگا تو اس نے اپنے بیٹوں سے کہا،میرا سب قسم کا مال مجھے دکھلائو۔ سب قسم کی قیمتی چیزیں اور زر وجواہرات اس کے سامنے لائے گئے، جب اس نے ان چیزوں کو دیکھا تو بہت رویا۔ ملک الموت نے جو اس کو روتے دیکھا تو کہا؛ روتا کیوں ہے؟ قسم ہے رب العزت کی کہ میں تیرے جسم سے تیری جان کو نکالے بغیر نہ نکلوں گا۔ اس نے کہا مجھے اتنی مہلت تو دے کہ میں ان چیزوں کو اللہ کی راہ میں صدقہ دے دوں۔ ملک الموت نے کہا؛ یہ نہیں ہوگا۔ اب مہلت کا وقت گیا۔ اس وقت سے بیشتر جو اتنی مہلت دراز تجھے حاصل تھی،اس میں کیوں نہ دے دیا۔ یہ کہہ کر اس کی روح قبض کر لی۔​
 

Back
Top