Ajwah

Ajwah

Popular Pakistani
I Love Reading
10
 
Messages
2,918
Reaction score
7,782
Points
686
پاؤں کے زخم دکھانے کی اجازت دی جائے
ورنہ رہگیر کو جانے کی اجازت دی جائے

اس قدر ضبط مری جان بھی لے سکتا ھے
کم سے کم اشک بہانے کی اجازت دی جائے

کارِ دنیا مجھے مجنوں نہیں بننا لیکن
عشق میں نام کمانے کی اجازت دی جائے

پھر نہیں ھو گا مرا شہرِ خموشاں سے گزر
سوئے لوگوں کو جگانے کی اجازت دی جائے

کوئی تریاق نہیں غم کے علاوہ غم کا
زھر میں زہر ملانے کی اجازت دی جائے

دوغلے پن کا ھنر سیکھ لیا ھے میں نے
اب مجھے شہر میں آنے کی اجازت دی جائے
 
@Ajwah
عجوہ
:p اجازت دے دی
ایک بات تو بتاؤ کلام سلام پھیرنے سے پہلے کا ہے یا بعد کا :rofl:. کوئی حدیث کوئی نعت فجر کے وقت اجازت مانگی جا رہی ہے اللہ تعالیٰ سے وبا سے چھٹکارا بھی مانگ لینا تھا بات ناگوار گزرے تو مجھے کچھ نا کہنا بلا کیوں میں نے کون سا مڑنا ہے :laugh:
 
پھر خاموشی کی زبان سمجھ لے ۔۔۔۔۔
 
Back
Top