Ghazal Parda para hua tha khudi ne utha dia by Shafiq jonpuri

Asad Rehman

Asad Rehman

Super Star Pakistani
16
 
Messages
13,866
Reaction score
33,100
Points
1,451
پردہ پڑا ہوا تھا خودی نے اٹھا دیا
اپنی ہی معرفت نے تمہارا پتہ دیا

در در کی ٹھوکروں نے شرف کو مٹا دیا
قدرت نے کیوں غریب کو انساں بنا دیا

اپنے وجود کا بھی تو کوئی ثبوت ہو
میں تھا کہاں کہ مجھ کو کسی نے مٹا دیا

اللہ رے جبہہ سائی خاک حریم دوست
بندے کو بندہ سجدے کو سجدا بنا دیا

حِس مردہ تھی حیات مسلسل میں زیست کی
تخریب زندگی نے پیام بقا دیا

پھر اس کے گھر میں ہو نہ سکی روشنی کبھی
جس کا چراغ تو نے جلا کر بجھا دیا

کوئی خوشی خوشی نہیں اپنے لیے شفیقؔ
کس کی نگاہ نے سبق غم پڑھا دیا

شفیق جونپوری

@Recently Active Users
 
@Asad Rehman
دردر کی ٹھوکروں نےشرف کو مٹادیا
قدرت نے کیوں غریب کو انسان بنادیا
So good:thumbs up:
 

Back
Top