Quran Hadith Pareshani mein kami By Maulana Muhammad Yunus Palan Puri

intelligent086

intelligent086

Star Pakistani
20
 
Messages
17,578
Reaction score
26,649
Points
2,231
پریشانی میں کمی

مجھے تعجب ہے اس شخص پر جو غم میں پھنسا ہو اہو اور وہ یہ دعا نہ پڑھے جو حضرت یونس ؑنے مچھلی کے پیٹ میں پڑھی تھی ۔وہ دعا یہ ہے:﴿لَا ٓاِلٰہَ اِلاَّ ٓاَنْتَ سُبْحٰنَکَ اِنِّیْ کُنْتُ مِنَ الظّٰلِمِیْنَ﴾ترجمہ:’’ تیرے سوا کوئی حاکم نہیں ، تو بے عیب ہے ، میں گناہگار ہوں ۔‘‘ (سورۂ انبیاء : آیت ۷۸)
اس کا فائدہ قرآن پاک میں یہ بیان کیاگیاہے :﴿ فَا سْتَجَبْنَا لَہ ٗ۵وَ نَجَّیْنٰہُ مِنَ الْغَمِّ۱وَکَذٰلِکَ نُنْجِی الْمُؤْمِنِیْنَ﴾(سورۂ انبیاء : آیت ۸۸ )ترجمہ:’’ پس ہم نے ان کی دعا قبول کی اور ان کو غم سے نجات دی، اور اسی طرح ہم مومنین کونجات دیا کرتے ہیں ۔‘‘
مجھے تعجب ہے اس شخص پر جسے کوئی خوف لاحق ہو اور وہ دعا نہ پڑھے جو صحابہ کرام ؓنے خوف کے وقت پڑھی تھی ۔وہ دعا یہ ہے :﴿ حَسْبُنَا اللّٰہُ وَنِعْمَ الْوَکِیْلُ﴾ (سورۃ آل عمران : آیت ۳۷۱) ترجمہ:’’ کافی ہے ہم کو اﷲ اور کیا خوب کارساز ہے !‘‘
اس کا فائدہ قرآن پاک میں یہ بیان کیاگیا ہے :﴿ فَانْقَلَبُوْا بِنِعْمَۃٍ مِّنَ اللّٰہِ وَفَضْلٍ لَّمْ یَمْسَسْھُمْ سُوْ ءٌ ﴾ترجمہ: ’’ پس لوٹے وہ اﷲ کی نعمت اور فضل کے ساتھ اور ان کوکوئی پریشانی نہیں ہوئی۔‘‘ (سورۂ آل عمران : آیت ۴۷۱)
روحانی مسائل اور انکا حل ..... تحریر : مولانا محمد یونس پالن پوری
سے انتخاب
 

@intelligent086
کئی فورمز پر روحانی سیکشن دیکھے ہیں مجھکو یہاں کے بارے میں معلومات زیادہ نہیں ابھی تک تو فورم کے پورے سیکشن کی بھی سمجھ نہیں آئی اسی لئے آپ کے پیچھے پیچھے مختلف سیکشن وزٹ ہو جاتے ہیں بلکہ نئی معلومات مل جاتی ہیں
ماشاءاللہ
بہت عمدہ انتخاب ہے
شیئر کرنے کا شکریہ
 
کئی فورمز پر روحانی سیکشن دیکھے ہیں مجھکو یہاں کے بارے میں معلومات زیادہ نہیں ابھی تک تو فورم کے پورے سیکشن کی بھی سمجھ نہیں آئی اسی لئے آپ کے پیچھے پیچھے مختلف سیکشن وزٹ ہو جاتے ہیں بلکہ نئی معلومات مل جاتی ہیں
ماشاءاللہ
بہت عمدہ انتخاب ہے
شیئر کرنے کا شکریہ
روزانہ ایک ایک سیکشن کھول کر اسکے سب سیکشن دیکھتی رہیں ان شاءاللہ پتہ لگ جائے
 
@Maria-Noor
پسند اور جواب کا شکریہ
جزاک اللہ خیراً کثیرا
 
@Falak
ثمہ آمین
یا رب العالمین یہ دعا تمام مسلمانوں کے حق میں قبول فرما
 
Back
Top