Semmi
Well-Known Pakistani
I Love Reading
5
- Messages
- 529
- Reaction score
- 665
- Points
- 176
پیدا راہ خلوص میں، دشواریاں نہ کر
چاہت نہیں تو ہم سے اداکاریاں نہ کر
لفظوں سے کھیلنے کی ضرورت نہیں تجھے
سادہ دلوں کے ساتھ..یہ فنکاریاں نہ کر
جن سے نہیں لگاؤ انہیں منہ بھی مت لگا
بے وجہ ہر دکاں سے...خریداریاں نہ کر
تو شاخ گل ہے کوئی امر بیل تو نہیں
وابستہ ہر شجر سے وفاداریاں نہ کر
اس شغل بے جواز سے کیا فائدہ تجھے
دل مت دکھا کسی کا..دل آزاریاں نہ کر
تازہ ہے دل پہ داغ اگر پہلی چوٹ کا
پھر دوسری شکست کی، تیاریاں نہ کر.
چاہت نہیں تو ہم سے اداکاریاں نہ کر
لفظوں سے کھیلنے کی ضرورت نہیں تجھے
سادہ دلوں کے ساتھ..یہ فنکاریاں نہ کر
جن سے نہیں لگاؤ انہیں منہ بھی مت لگا
بے وجہ ہر دکاں سے...خریداریاں نہ کر
تو شاخ گل ہے کوئی امر بیل تو نہیں
وابستہ ہر شجر سے وفاداریاں نہ کر
اس شغل بے جواز سے کیا فائدہ تجھے
دل مت دکھا کسی کا..دل آزاریاں نہ کر
تازہ ہے دل پہ داغ اگر پہلی چوٹ کا
پھر دوسری شکست کی، تیاریاں نہ کر.