PPP MPA Shahnaz Ansari shot dead in Sindh's Naushero Feroze

intelligent086

intelligent086

Star Pakistani
20
 
Messages
17,578
Reaction score
26,649
Points
2,231
پیپلز پارٹی کی رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری قاتلانہ حملے میں جاں بحق

shahnaz.jpg

پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہو گئیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری پر قاتلانہ حملہ ہوا جس کے بعد وہ شدید زخمی ہو گئیں۔ انہیں تشویشناک حالت میں نوابشاہ ہسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں پر وہ جانبر نہ ہو سکیں۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے باعث پاکستان پیپلز پارٹی کی ایم پی اے شہناز انصاری کے جسم میں تین گولیاں لگیں جس کے باعث وہ جانبر نہ ہو سکیں۔ذرائع کے مطابق قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہونے والی ایم پی اے شہناز انصاری بہنوئی کے چالیسویں پر موجود تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ایم پی اے کے بہنوئی کا اپنے بھائیوں کیساتھ ملکیت کا تنازعہ تھا۔

خاندانی ذرائع کا کہنا تھا کہ مرحوم بہنوئی ڈاکٹر زاہد کھوکھر کے بھائیوں نے ایم پی اے کو گاؤں آنے سے منع کررکھا تھا۔دوسری طرف وزیراعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ نے ایم پی اے شہناز انصاری پر حملے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی نوشہرو فیروز سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
ppp.jpg

وزیراعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ نے ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز اور ایس ایس پی نوشہرو فیروز کو حکم دیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن سندھ اسمبلی کے قتل میں ملوث حملہ آوروں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ قتل ہونے والی ایم پی اے فائرنگ چھوٹی بہن کے دیور نے کی، دیور وقار فائرنگ کر کے فرار ہو گیا ہے جس کی تلاش جاری ہے۔

تفتیشی حکام کا مزید کہنا ہے کہ چھوٹی بہن کا سسرالیوں سے جگہ کے تنازع پر جھگڑا چل رہا تھا، خاتون ایم پی اے بہن کے شوہر کے انتقال پر سسرالیوں کے گھر گئیں تھیں۔ جگہ کہ تنازعے پر خاتون ایم پی اے کو مقدمہ درج کرانے کو کہا تھا۔

دریں اثناء پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ شہناز انصاری کے قتل کی خبر سن کر صدمے میں ہوں، وہ ایک بہترین سیاسی کارکن اور پارٹی کا اثاثہ تھیں۔ شہناز انصاری کے قتل کی فوری تحقیقات کی جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری کے قاتلوں کو فی الفور کیفرکردار تک پہنچایا جائے، غم کی اس گھڑی میں شہناز انصاری کے سوگوار اہل خانہ کے ساتھ ہوں۔

مزید برآں پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنما سعید غنی کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری نے ایم پی اے کے قتل پر تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ واقعے کی انکوائری کے بعد ملزمان کیخلاف ایکشن ہو گا، اس قتل میں جو بھی ملوث ہوا اس کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔

ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹر مولابخش چانڈیو نے ایم پی اے شہناز انصاری کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قتل پر صدمہ ہوا، شہناز انصاری مخلص جیالی اور دلیر خاتون تھیں، دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں، سندھ حکومت قاتلوں کو ہر صورت کیفر کردار تک پہنچائے گی۔​
 

@intelligent086
اللہ تعالٰی مغفرت فرمائے
آمین
حالات حاضرہ سے آگاہ رکھنے کا شکریہ
 
Back
Top