Safar Nama Pyar Ka Pehla Shehr by Mustansar Hussain Tarar

Status
Not open for further replies.


مير ا کمرہ زياد آرام دے نہیں۔۔۔۔۔۔۔پليز بيٹھئے۔۔۔۔
سنان صوفے پر بيٹھ گيا۔
جانے کيوں وہ بيحد نروس محسوس کررھي تھي، يوں لگتا تھا جيسے اس کے ہاں اس سے پہلے بھي کبھي کوئي مہمان نہ آيا ہو۔
بڑا اچھا کمرہ ہے?سنان نے کمرے کا جائزہ ليتے ھوئے خوش اخلاقي سے کہا۔
جيني بڑي بے چيني سے ادھر ادھر ديکھ رھي تھي، جيسے وہ کمرے کي سجاوٹ سے مطئمن نہ ہو۔
آرام دہ بھي ہے، سنان نے پھر کہا۔
ميري آمدن اس سے بہتر کمرے ميں رہنے کي اجازت نہيں ديتي، بس گزارا ہے، جيني نے وھيں کھڑے کھڑے کہا اور مسکرانے لگي۔
اوہ۔۔۔۔۔اس نے ايکدم منہ پر يوں، ہتھيلي جمادي جيسے کوئي حادثہ ہوگيا ہو۔
مجھے افسوس ہے کہ ميں تمہيں کوئي مشروب پيش نہیں کر سکتي اور پھر قدرے پشيمان ہو کر کہنے لگي تم کہو تم تو تمہارے کمرے سے وہ کافي کا ڈبہ اٹھا لاؤ اور تمہيں کافي بنادوں؟؟
سنان نے مسکراتے ھوئےاثبات ميں سر ہلاديا۔۔۔۔۔۔عجيب لڑکي ہے۔
جيني اسي بے قراري کے عالم ميں دوڑتي ھوئي سنان کے کمرے ميں سے کافي کا ڈبہ لے آئي اورڈريسنگ ٹیبل کے نيچے سے ايک اسٹو نکال کر اسے جلا ديا اور کافي کے لئے پاني رکھ ديا۔
عليحدہ باورچي خانے والا کمرہ بے حد مہنگا ملتا ہے۔ جيني نے معذرت بھرے لہجے ميں کہا ميں اپنا کھانا يہں اس اسٹو پر ہي بنا ليتي ہوں۔
کافي تيار ہوگئي تو اس نے ايک پيالي سنان کو دي اور خود اس کے پہلو ميں ہي صوفے پر بيٹھ گئي۔
وہ اب بے چيني سے ادھر ادھر ديکھ رہي تھي۔
 



وہ خوبصورت دہنيں کيا ھوئيں?سنان نے کافي کي چسکي ليتے ھوئے پوچھا۔
اوہ۔۔۔۔۔۔ميں تو بھول گئي تھي، اس نے جلدي سے اٹھ کر ھلنگ کے نيچے ايک پرانا ريکارڈ پلئير گھسيٹ کر باہر نکال ليا ميرے پاس جو ستار کو ريکارڈ ہے وہ ايک فرانسيسي موسيقار کا ہے۔
فضا ميں پھيلي شب والي دلکش دہن پھر گونجنے لگي۔
جيني نے سنان کو بتايا کہ وہ رانس کے ساحلي شہر مار سليز کي رہنے والي ہے، اس کي ماں فرانسيسي تھي اور باپ ايک الجزائري ملاح جواس کي پيدائش کے فورا بعد ان دونوں کو چھوڑ کر بھاگ گيا تھا، اس کي ماں نے بندرگاہ کے ساتھ ايک شراب خانے ميں ويٹرس کي حثيت سے نوکري کرلي، وھ سارا دن شراب خانے کے ايک کونے ميں بيٹھي اپني ماں کو دتکتي رھتي جو گاہکوں کو بھگتانے کے ساتھ ساتھ اس پر بھي نظر رکھتي اور جب بھي فرصت ملتي تو جلدي سے اسے چاکليٹ يا دودہ کا گلاس تھما ديتي، جيني اس شراب خانے ميں جوان ہوئي اور پھر ان پڑھ ھونے کي بنا پر چونکہ اسے اور کہيں نوکري نہيں مل سکتي تو اس نے بھي وھيں کام شروع کرديا، اس دوران ميں اس کي ماں چل بسي اور وہ اپنا مختصر اثاثہ سميٹ کر ايک نئے مستقبل کي تلاش ميں پيرس چلي آئي۔
پيرس ميں مجھے نئے مستقبل کے بجائے صرف خوشگوار ماحول کي پيشکشيں ھوئيں رھيں جن کي مدت کبھي بھي دو چار گھنٹے سے بڑھنے نہ پائي جيني کے لہجے ميں تلخي تھي، پہلے تو ميں نے شريفانہ زندگي گزارنے کي بھر پور کوشش کي ليکن مجھے اس ميں بري طرح ناکامي ھوئي اور پھر آخر کار۔۔۔۔۔۔۔۔۔وھ خاموش ھوگئي۔
اور پھر ۔۔۔۔?سنان کے لہجے ميں بے پناہ ہمدردي تھي۔
بس پھر کيا۔۔۔۔ميں بھوکي نہيں رہ سکتي، ميں اس معاملے ميں بيحد کمزور واقع ھوئي ہوں۔۔۔۔۔۔اب تو يہ پيشہ زندگي کا معمول بن چکا ہے، جيني کي آنکھوں ميں ھلکي ھلکي نمي تھي۔
سنان خاموش بيٹھا کافي پيتا رہا اور اس کي باتيں سنتا رہا۔
پاسکل ہي اپاہج نہيں وہ سوچ رہا تھا اس دنيا ميں اکثر لوگ اپاہج ہيں ۔
معذوري جسماني نہ بھي ہو تو کبھي مجبوري اور کبھي بھوک ان کو اپاہج کرديتي ہے۔
پھر جيني نے اپنے بچپن کي باتيں کرنے لگي، کس طرح اس چھٹي کے دن اس کي ماں اسے مارسليز سے باہر پکنک پر لے جايا کرتي تھي، جنوبي فرانس کا خوشگوار موسم اور چمکيلے دن جو اب ايکخواب ہو کر رہ گئے تھے۔
جيني آھستہ آھستہ باتيں کرتي رھي اور وہ خاموشي سے سنتا رہا اور پھر جيني کي آواز مدھم ھوتي گئي۔۔۔۔۔۔بالکل مدھم ۔۔۔۔۔جانے کب اسے گہري نيند نے آليا۔

 

ummm pata nhi isko parh k koi tishnagi se baqi rahti hai nice sharing Heer
 
very nice sharing HG
bohat shukriya
 
Status
Not open for further replies.
Back
Top