Islamic Speech Quotes of Moulana Tariq Jameel Bayan Raiwind Ijtema 4 Nov 2017

Saad Sheikh

Saad Sheikh

Founder
Staff member
11
 
Messages
5,988
Reaction score
15,968
Points
716
حضرت مولانا طارق جمیل صاحب مدظلہم کے رائیونڈ اجتماع 2017 کے موقع پر پہلے بیان کے چند اقتباسات

Moula Tariq Jameel.jpg


لا الہ الا اللہ کا پیغام ہے کہ اس ایک اللہ کے بن کر چلو جس نے زمین و آسمان پہ اپنی حکومت کو قائم کیا ہوا ہے۔۔ ماں باپ ناراض ہوجائیں تو گھر سے نکال دیتے ہیں، مالک ناراض ہوجائے تو اسی وقت نوکری سے نکال دیتا ہے۔ یہ ہمارا دستور ہے کہ ہم غصہ ہوجائیں تو نکال دیتے ہیں, ہم غصہ ہوتے ہیں تو غیبتیں، نفرتیں، لڑائیاں، عداوتیں۔۔۔ اور میرا رب نافرمانوں کے لیے کیا کہتا ہے.. ایک حدیث یاد آئی، اے داؤد! اگر ان نافرمانوں کو پتہ چل جائے کہ میں ان سے کتنی محبت کرتا ہوں تو ان کے جسم کے ٹکڑے ٹکڑے ہوجائیں، ان کے جوڑ جدا ہوجائیں گے۔۔ اے داؤد! تو بتا میں نافرمانوں سے اتنی محبت کرتا ہوں تو فرمانبرداروں سے میرا پیار کیسا ہوگا؟

داؤد جاؤ! نافرمانوں کو خوشخبری سناؤ۔۔ سبحان اللہ کبھی نافرمانوں کو بھی خوشخبری سنائی جاتی ہے؟ نافرمانوں کو تو سزا سنائی جاتی ہے۔ خوشخبری تو فرمانبرداروں کیلئے ہوتی ہے۔ لیکن میرا رب صرف نیکوں کا نہیں ہے بلکہ رب العالمین ہے۔ ہمارے جیسے منہ کالے بھی اس میں شامل ہیں۔ داؤد! جاؤ میرے نافرمانوں کو خوشخبری سناؤ! کہا یا اللہ! نافرمانوں کو کیا خوشخبری سناؤں؟ فرمایا ان سے کہو: "جو مجھے راضی کرنے آئے گا میں آگے بڑھ کر اس کا استقبال کروں گا.. سبحان اللہ!

دنیا کی ہر عزت، شہرت سے ہٹو بچو۔ آخر میں چند مٹھی خاک کے سوا کچھ نہیں بچتا۔ جاؤ ٹوٹی قبریں دیکھو، اٹھتے جنازے دیکھو, اُجڑی بستیاں دیکھو, ویران قبریں دیکھو جو کہا کرتے تھے ہمارے بغیر کام نہیں چلتا، آج قبر کے کیڑوں نے انکی ہڈیوں کا بھی چورا چورا کردیا اور انکا نشان مٹا دیا۔
"جگہ جی لگانے کی دنیا نہیں ہے
یہ عبرت کی جا ہے تماشہ نہیں ہے"۔۔


علماء بھی بہت بیٹھے ہیں انکو ایک حدیث سناتا ہوں قیامت کے دن اعلان ہوگا۔۔ علماء کہاں ہیں؟ امام مسجد کہاں ہیں؟ اذان دینے والے کہاں ہیں؟
اللہ پاک فرمائے گا یہ تینوں آجاؤ اور فرمائے گا یہ میرا عرش ہے اور یہ کرسی، تم یہاں آرام سے بیٹھو۔ میں اور لوگوں کا حساب لے لوں، تم مزے کرو، موج کرو۔


اہلِ علم کی خدمت کریں۔ سخیوں سے کہتا ہوں خالص پیسوں سے مدارس چلاؤ علماء کو ہدایہ دو.. زکات نہ دو۔ زکات دینا ٹھیک ہے میں روک نہیں رہا لیکن عالم کی شان یہ ہے کہ اسکو زکات نہ دو، ہدیہ دو.. انکی ضرورت کا خود خیال رکھو۔۔

ایک کام سارے کرلو میں ہاتھ جوڑتا ہوں کے یہاں بیٹھے بیٹھے سب توبہ کرلو۔ ماشاءاللہ لاکھوں کا مجمعہ ہے اگر ہم سب مل کر توبہ کریں گے تو اللہ کے عرش تک اس کی گونج جائے گی، تو کہو یا اللہ میری توبہ! اللہ کی قسم اللہ کا عرش بھی ہل گیا۔

 

Back
Top