Ghazal پھر کہیں چھپتی ہے ظاہر جب محبت ہو چکی

Ellaf khan

Ellaf khan

Popular Pakistani
I Love Reading
8
 
Messages
2,746
Reaction score
4,340
Points
406


پھر کہیں چُھپتی ہے ظاہر ،جب محبّت ہو چُکی
ہم بھی رُسوا ہو چُکے اُن کی بھی شہرت ہو چُکی


!دیکھ کر آئینہ ،آپ ہی آپ وہ کہنے لگے
شکل یہ پریوں کی ،یہ حُوروں کی صُورت ہوچُکی


مر گئے ہم مر گئے ،اِس ظُلم کی کچھ حد بھی ہے
بے وفائی ہوچُکی ،اےبےمروّت !ہوچُکی



کثرتِ نازوادا نے صبر کی فُرصت نہ دی

دُوسری برپا ہُوئی ،جب اِک قیامت ہوچُکی


ہم بدل جائیں گے کیا ،قیامت بدل جائے گی کیا ؟
جب نہ دنیا میں ہُوئی عقیٰمیں راحت ہو چُکی


ہم دِیوانوں سےکترا کر چلے ناصح نہ کیوں

جانتا ہے وہ کہ ،ایسوں کو نصِیحت ہوچُکی


اس زمِین میں شعر کہنے کا مزہ پاؤ گے ،داغ
اب تو جو ہونی تھی، اےحضرت سلامت ہو چُکی

داغ دہلوی

@Recently Active Users
 

Back
Top