Reedh Ki Haddi Ke Barey Mein janein By Yasra Khan

intelligent086

intelligent086

Star Pakistani
20
 
Messages
17,578
Reaction score
26,649
Points
2,231
ریڑھ کی ہڈی کے بارے میں جانیں ۔۔۔۔۔ یسرا خان

reedh.jpg

''ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت‘‘ یا ''کمر توڑ دی‘‘ جیسے الفاظ کا جملوں میں عام استعمال ہوتا ہے۔ ان سے ریڑھ کی ہڈی کی اہمیت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ اگر یہ ہڈی ٹوٹ جائے تو انسان معذور اور مجبور ہو جاتا ہے۔ آئیے اس کے بارے میں دلچسپ حقائق سے آگاہی حاصل کرتے ہیں۔
انسان کی ریڑھ کی ہڈی میں بہت لچک ہوتی ہے کیونکہ اس کے ساتھ 120 سے زائد پٹھے منسلک ہوتے ہیں۔
انسانی ریڑھ کی ہڈی میں 220 مربوطی بافتیں (ligaments)، 100 جوڑ، 120 پٹھے اور 33 مہرے ہوتے ہیں۔
ریڑھ کی ہڈی کا اوسط وزن 35 گرام کے لگ بھگ ہوتا ہے۔
انسانی قد میں مکمل اضافے کے بعد ہر 10 سال میں اس میں ایک تہائی انچ کی کمی ہوتی ہے۔
انسان کا حرام مغز پانچ برس کی عمر کے بعد نہیں بڑھتا، اس کے بعد اس کے گرد جسم بڑھتا ہے۔
کمر کے نچلے حصے کا درد دنیا میں معذوری کا سب سے بڑا سبب ہے۔
امریکی کمر درد پر سالانہ تقریباً 50 ارب ڈالر خرچ کرتے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق 80 فیصد امریکی زندگی میں کم از کم ایک بار کمر درد میں لازماً مبتلا ہوتے ہیں۔
سگریٹ نوشی کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ یہ پھیپھڑوں ہی کو نقصان پہنچاتی ہے لیکن اس سے دوسرے اعضا، بالخصوص ریڑھ کی ہڈی، متاثر ہوتے ہیں۔ سگریٹ نوشی سے پٹھوں کی مضبوطی اور خون کا بہاؤ دونوں متاثر ہوتے ہیں۔ سگریٹ نوشی سے اکثر مجموعی جسمانی سرگرمی کم ہو جاتی ہے جس سے ریڑھ کی ہڈی میں کمزوری پیدا ہوتی ہے۔
انسانوں میں 33 مہرے اور 24 پسلیاں ہوتی ہیں۔ سانپوں کے 200 سے 400 مہرے ہوتے ہیں اور اتنی ہی پسلیاں ہوتی ہیں۔ کچھوؤں میں چند مہرے خول کے ساتھ جڑے ہوتے ہیں۔ زرافے کی گردن میں سات مہرے ہوتے ہیں، انسان کی گردن میں بھی اتنے ہی مہرے ہوتے ہیں۔
۔16 اکتوبر کو ریڑھ کی ہڈی کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔
کمر دہری کر کے بیٹھنے سے ریڑھ کی ہڈی کے نچلے حصے پر 200 پاؤنڈ کا دباؤ پڑتا ہے۔
سائنس دانوں کے مطابق ریڑھ کی ہڈی کا ارتقا تقریباً 500 ملین برس قبل ہوا۔
اگر آپ غلط انداز میں بیٹھنے لگتے ہیں تو آپ کی ریڑھ کی ہڈی اس انداز کو ''یاد‘‘ کر لیتی ہے اور اسے اس کی عادت پڑ جاتی ہے، غلط انداز سے بیٹھنے کی اس عادت سے چھٹکارا پانا اسی لیے مشکل ہوتا ہے۔ ریڑھ کی ہڈی بہت مضبوط ہوتی ہے اور اس میں سیکڑوں کلوگرام وزن اٹھانے کی صلاحیت ہوتی ہے۔
۔80 فیصد معاملوں میں کمر درد کا مسئلہ ایک دو ماہ میں بغیر علاج کے حل ہو جاتا ہے۔​
 

Back
Top