Russia ke baray Jo aap nahi Jante By Yasra Khan

intelligent086

intelligent086

Star Pakistani
20
 
Messages
17,578
Reaction score
26,649
Points
2,231
روس بارے جو آپ نہیں جانتے ۔۔۔۔۔ تحریر : یسرا خان

rasia.jpg

٭: رقبے کے اعتبار سے روس دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے۔ یہ ایک کروڑ 70 لاکھ مربع کلومیٹر رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔ روس ریاست ہائے متحدہ امریکا سے 1.8 گنا بڑا ہے۔ روس کا رقبہ سیارہ پلوٹو کے رقبے سے تھوڑا زیادہ ہے۔
٭:روس تیل اور قدرتی گیس کے بڑے برآمد کنندگان میں شامل ہے۔ روس کی 60 فیصد برآمد تیل ہے۔ روس کی تیل اور گیس کی پائپ لائنز پوری دنیا کا چھ بار چکر کاٹ سکتی ہیں۔
٭: ایک اندازے کے مطابق روس میں ایک کروڑ 70 لاکھ افراد خطِ غربت سے نیچے زندگی بسر کرتے ہیں اور 12 فیصد سے زائد آبادی 220 ڈالر ماہانہ سے کم کماتی ہے۔
٭: 1957ء میں سوویت یونین (جس میں روس شامل تھا) نے خلا میں پہلا مصنوعی سیارہ چھوڑا تھا جس کا نام سپوتنک تھا۔ 1961ء میں سوویت یونین نے یوری گاگرین کو خلائی گاڑی ووسٹوک میں خلا میں بھیجا۔
٭: روس میں 37 فیصد اموات امراض قلب سے ہوتی ہیں جبکہ امریکا میں یہ شرح 21 فیصد ہے۔
٭: سینٹ پیٹرزبرگ کا ہرمیٹیج میوزیم چھ عمارتوں اور 30 لاکھ نمائشوں پر مشتمل ہے۔ اگر آپ ایک نمائش پر دو منٹ صرف کریں تو ہر ایک کو دیکھنے کے لیے آپ کو چھ برس درکار ہوں گے۔
٭: سترہویں صدی کے اواخر میں پیٹر دی گریٹ نے چہرے کے بالوں پر ٹیکس نافذ کر دیا تھا۔ اس کی یہ کوشش روس کو جدید بنانے کے نام پر تھی۔ جس کے چہرے پر بال ہوتے اسے ایک دھاتی ٹوکن اپنے پاس رکھنا پڑتا جس سے یہ ثابت ہوتا کہ اس نے ٹیکس ادا کر دیا ہے۔
٭: روس میں واقع جھیل بیکال دو کروڑ 50 لاکھ برس قدیم ہے اور اس کی زیادہ سے زیادہ گہرائی 5315 فٹ ہے، جس کی وجہ سے یہ قدیم ترین اور گہری ترین جھیل ہے۔ یہ تازہ پانی کا سب سے بڑا ذخیرہ ہے۔
٭: روس میں اوے میاکون (سائبیریا) زمین پر ریکاڑد ہونے والا دنیا کا آباد سرد ترین مقام ہے۔ یہاں 1933ء میں منفی 67.7 سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔
٭: روس میں جنوبی کماچٹکا کے علاقے میں کرونوٹسکی نیچرل ریزرو کے ریچھوں کو تیل اور گیس کے نشے کی لت پڑ چکی ہے۔ اس نیچرل ریزرو میں توانائی اور ہیلی کاپٹروں کے لیے تیل موجود رہتا ہے جسے ریچھ سونگھتے ہیں۔ یہاں سیکڑوں ریچھ رہتے ہیں۔
٭: روس میں قتل کی شرح 2018ء تک ریاست ہائے متحدہ امریکا سے زیادہ تھی لیکن اس کے بعد دونوں کم و بیش یکساں ہیں۔ یہ شرح پانچ فی لاکھ کے قریب ہے۔
٭: پہلے روس میں 11 ٹائم زون ہوتے تھے، 2010ء میں حکومت نے ان کی تعداد کم کر کے 9 کر دی، یہ تعداد بھی دنیا کے کسی بھی ملک سے زیادہ ہے۔
٭: روس میں ایچ آئی وی اور ایڈز نے ہیروئن کے نشے کی لت کے سبب وبائی صورت اختیار کر لی۔ روس میں ایڈز موت کی چھٹی سب سے بڑی وجہ ہے۔
٭: دوسری عالمی جنگ کے دوران زیرزمین میٹرو سٹیشنز کو فضائی حملوں سے بچاؤ کے لیے استعمال کیا گیا۔ اب تک ان سٹیشنز میں 150 بچوں کی پیدائش ہو چکی ہے۔
٭: اطلاعات کے مطابق اٹھارہویں صدی میں ایک روسی عورت کے ہاں 16 بار جڑواں بچے پیدا ہوئے۔ ان میں سات بار تین اور چار بار چار بچے پیدا ہوئے۔ کل بچوں کی تعداد 69 بتائی جاتی ہے۔ یہ پیدائشیں 40 برس کے عرصے میں ہوئیں۔
٭: ایک اندازے کے مطابق روس میں ایک لاکھ سے زائد گاؤں ایسے ہیں جن کی آبادی 10 سے کم ہے۔
٭: روس میں مردوں کی اوسط عمر عورتوں سے کم ہے اور مردوں کی نسبت عورتوں کی تعداد زیادہ ہے۔ عورتیں کل آبادی کا 53.65 فیصد ہیں۔
٭:روس دو براعظموں میں واقع ہے۔ اس کا زیادہ تر حصہ مشرقی اور شمال مشرقی یورپ میں اور بقیہ شمالی ایشیا میں ہے۔
٭: دنیا کا سب سے طویل ریلوے نیٹ ورک روس میں ہے۔ یہ ٹرانزسائبیرین ریلوے لائن کا نیٹ ورک ہے، جو ماسکو سے ولادی ووسٹوک تک تقریباً پورے ملک سے گزرتا ہے۔ اس کی لمبائی 9,289 کلومیٹر ہے۔
٭: دوسری عالمی جنگ میں دو کروڑ 70 لاکھ سے زیادہ روسی جان سے گئے۔ اس جنگ میں سب سے زیادہ نقصان روسیوں کا ہوا۔
٭:روس روایتی جنگی سازو سامان جیسا کہ ٹینک، فائٹر جیٹس، گاڑیاں وغیرہ کا دوسرا بڑا برآمد کنندہ ہے۔ پہلا ریاست ہائے متحدہ امریکا ہے۔
٭: روس کے شاہی خاندان کو 1918ء میں قتل کر دیا گیا تھا۔ اس کی باقیات 1979ء تک نہ مل سکیں۔ پھر یہ یکاٹرنبرگ کے جنگل میں مل گئیں۔ ان میں دو بچوں کی باقیات نہ تھیں، جس کے بعد افواہیں پھیل گئیں کہ بالخصوص انساتاسیہ زندہ رہ گئی تھی۔ بہت سی عورتوں نے یہ دعویٰ کیا کہ وہ کھوئی ہوئی شہزادی ہیں، لیکن ان دو بچوں اناستاسیہ اور الیسی کی باقیات 2007ء میں مل گئیں اور تمام دعوے جھوٹے ثابت ہو گئے۔
٭: 1917ء میں روس کے زارشاہی نظام کا تختہ الٹ دیا گیا۔ اس کے بعد ولادی میر لینن کی قیادت میں بادشاہ نوازوں اور کمیونسٹوں کے مابین لڑائی نے خانہ جنگی کی صورت اختیار کر لی۔ 1922ء میں لینن فاتح رہا اور سوویت یونین قائم ہو گیا۔ 1991ء میں سوویت یونین کا خاتمہ ہو گیا۔
٭: ولادی میر لینن کی حنوط شدہ لاش اب بھی ماسکو کے ریڈ سکوائر میں موجود ہے، اس کا انتقال 1924ء میں ہوا۔
٭: روس میں دو سو سے زیادہ قومیتیں اور نسلی گروہ رہتے ہیں۔ ان میں روسی، تاتاری، سائبیرین، کوساک، ترک، یوکرینی، بالکار، نینٹس وغیرہ شامل ہیں۔​
 

@Maria-Noor
جمعے کو نیند پوری کیا ہوتی ہی نہیں اوپر سے کرونا ورکشاپس۔۔۔۔۔۔۔۔
ہوا کیا ہے؟
ٹھیک ہو گیا روس کے نام میں کچھ تھا۔۔۔۔۔۔۔​
 
Back
Top