Lunch Dairy Free Healthy Chicken Sabit Murgh Recipe In Urdu

intelligent086

intelligent086

Star Pakistani
20
 
Messages
17,578
Reaction score
26,649
Points
2,231
ثابت مُرغ

sabit Murgh.jpg

اجزاء: ثابت مُرغ ایک عدد،پسی پیاز ایک کپ،فرائی پیاز ایک کپ،پسا گرم مصالحہ دو چائے کے چمچ،پسی جائفل1/2چائے کا چمچ،پسی جاوتری1/2چائے کا چمچ،نمک 1/2چائے کا چمچ،ادرک لہسن ایک کھانے کا چمچ،دہی ایک پائو،پسی الائچی1/2چائے کا چمچ،گھی1/2کپ،اُبلے انڈے گارنش کے لیے،کیوڑا چند قطرے،لال مرچ دو چائے کے چمچ،ہلدی ایک چائے کا چمچ،پسا دھنیا ایک چائے کا چمچ
ترکیب: پہلے ثابت مُرغ پر لال مرچ،ہلدی،پسا دھنیا،ادرک لہسن اور نمک لگا کر آدھے گھنٹے کے لیے چھوڑ دیں۔اب گھی گرم کر کے اس میں پسی پیاز ڈال دیں۔جب پیاز کا پانی خشک ہو جائے تو اس میں مرغ شامل کر کے دھیمی آنچ پر آدھا گھنٹہ ڈھک کر پکنے دیں۔اس کے بعد دہی میں پسی جائفل،پسی جاوتری،پسی الائچی،فرائی پیاز،چند قطرے کیوڑا اور پسا گرم مصالحہ شامل کر کے مکس کر لیں،پھر اسے مرغ میں ڈال کر بیس منٹ پکنے دیں۔جب تیل اوپر آ جائے تو چولہا بند کر دیں اوراُبلے انڈوں سے گارنش کر کے سرو کریں۔​
 

Back
Top