Sadar Trump Filmi Hero ke Roop Mein By Sohaib Margub

intelligent086

intelligent086

Star Pakistani
20
 
Messages
17,578
Reaction score
26,649
Points
2,231
صدر ٹرمپ فلمی ہیرو کے روپ میں ۔۔۔۔۔۔ تحریر : صہیب مرغوب

trump.jpg

امریکہ کی فرسٹ لیڈی کو بالی وڈ کے لئے کہانیاں لکھنے کی پیشکش !صدر ٹرمپ اور ان کی اہلیہ دونوں ہاتھوں میں نیزے تھامے ، زرہ بکتر میں ملبوس میدان جنگ میں جوہر دکھا رہے ہیں

لوگ کہتے ہیں دنیا ایک سٹیج ہے، عصر حاضر میں یہ بات حقیقی معنوں میں بھی سچ ثابت ہو رہی ہے، امریکی صدر ٹرمپ نے بھارت کا دورہ کیا طے کر لیا، بالی وُڈ کی فلمی دنیا میں ہلچل سی مچی ہے۔ بھارتی فلمی شخصیات ایسا تاثر دے رہی ہیں جیسے ہالی وڈ کے نامور فنکار بھارتی سرزمین پر قدم رکھنے والے تھے۔ انہی خراج تحسین پیش کرنے کے لئے پوری بالی وڈ انڈسٹری ہی پیش پیش نہیں ہے بلکہ کئی بھارتی وزراء نے بھی صدر ٹرمپ اور ان کی اہلیہ کا ''وارم ویلکم ‘‘(تندوری استقبال) کرنے کے لئے ہیروز اور ڈائریکٹرز کو بھی ملاقاتوں کے لئے طلب کر لیا تھا! لیکن ہم سمجھتے تھے کہ دنیا سٹیج سے کہیںبڑھ کر سنجیدہ جگہ ہے جہاں ہر انسان کو اپنا کردار سنجیدگی سے نبھانا چاہیے ورنہ تاریخ کی کتابوں میں اس کا نام دنیا کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے انتہا پسند ہٹلر اور مودی کی طرح ولن کے طور پر لکھا جائے گا۔ تاہم امریکی صدر کے دورہ بھارت کی صرف ایک اچھی بات ہے وہ یہ کہ ان کی وجہ سے درجنوں فلموں کا موضوع بننے والے تاج محل کی سنی گئی ہے، اسے 300سال بعد پہلی مرتبہ پانی سے ا چھی طرح دھویا جا چکا ہے۔ امید ہے کہ اب فلموں میں تاج محل کا رنگ ہی الگ دکھائی دے گا۔
اب ہم سب سے پہلے بتاتے چلیں کہ امریکی صدر ٹرمپ اور بالی وڈ کے فنکاروں کی پہلے نوک جھونک ہوتی رہی ہے۔ صدر ٹرمپ کی پریانکا چوپڑا اور سونم کپور سے بھی ''ٹوئٹر جنگ‘‘ ہو چکی ہے۔ امریکی صدر نے تین مرتبہ آسکر انعام حاصل کرنے والی اداکارہ سٹریپ کو ''اوور ریٹڈ اداکارہ‘‘ قرار دیا یعنی انہیںصلاحیت سے بڑھ کر مل گیا ہے۔ تو اداکارہ سونم کپوراور پریانکا چوپڑا برا مان گئیں، انہوں نے سٹریپ کے حق میں زور دار ٹوئٹ لکھ مارے ۔ سونم نے اداکارہ کی مدح سرائی کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کو ''جوکر‘‘ کہہ دیا۔ امریکی صدر کے لئے ان الفاظ کا استعمال سفارتی آداب کے منافی ہے۔ ایک اور بھارتی اداکارہ سویرابھکسر نے ٹرمپ کو ''لوزر‘‘ اور سٹریپ کو ''شاندار اداکارہ‘‘ کے خطاب سے نوازا۔ کئی اور بالی وڈ شخصیات نے بھی اسی موضوع کو لے کر امریکی صدر کے لتے لئے۔ لیکن اب امریکی صدر ایک اور مرتبہ بالی وڈ انڈسٹری میں موضوع گفتگوبنے ہوئے ہیں۔
چند روز پہلے کی کہانی سن لیجیے، امریکی صدر ٹرمپ اور ان کی اہلیہ فرسٹ لیڈی میلینیا کو ایک ہندو نے خراج تحسین پیش کرنے کے لے جنگجو ''باہو بلی‘‘ کے روپ میں پیش کیا۔ ہندو نے ٹوئٹ میں لکھا، ''میں امریکی صدر کو خراج تحسین پیش کرنا چاہتا ہوں لیکن مجھے اس سے بہتر کچھ سوجھ نہیں رہا، یہ لکھنے کے بعد انہوں نے فلم سین میںہیرو، ہیروئین اور ولن کے کرداروں کو نکال کر امریکی صدر ٹرمپ اور ان کی اہلیہ کو شامل کر لیا۔ فلمی ہیرو بربھا کی جگہ صدر ٹرمپ اور شیوا گامی کے چہرے کی جگہ میلینیا کا چہرہ جوڑ کر میمی بنائی گئی۔ اس بلاک بسٹر فلم نے6000کروڑ روپے کا بزنس کیا تھا۔ دونوں ہاتھوں میںنیزے تھامے زرہ بکتر میں ملبوس امریکی صدر ٹرمپ کسی ہندو جنگجو کی مانند گھوڑے کی پشت پر سوار جنگ لڑنے میںجٹے ہوئے ہیں، فرسٹ لیڈی بھی میدان جنگ میں جوہر دکھا رہی ہیں۔ ٹرمپ جونیئر اورآئیوانکا بھی کم نہیں، وہ بھی اسی میدان میں اپنے باپ اور اپنی ماں کاساتھ نبھا رہے ہیں۔ یہ ٹیم جنگ جیتی یا ہاری؟ یہ نہیں بتایاگیا۔ امریکی صدر نے خوش ہوکر ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کر دیا۔ ان کی جانب سے ری ٹوئٹ کرتے ہی اسے 13لاکھ لوگوں نے دیکھا، 60ہزار کو یہ حرکت پسند آئی۔ عوام نے خوب تبصرے فرمائے، ایک دل جلے نے لکھا۔۔۔''میں امریکی صدر کو گھوڑے پر سوار دیکھنا چاہتا ہوں‘‘۔ کسی نے لکھا میں تو ہنستے ہنستے لوٹ پوٹ ہو گیا ہوں‘‘۔
امریکی صدر نے بالی وڈ کی ایک اور فلم پر بھی کچھ تبصرے فرمائے جو بھارت میں زیر بحث ہیں۔ ایوشمان کھرانہ کے ساتھ بھی ٹوئٹ کا تبادلہ ہوا۔ ٹوئٹ میں امریکی صدر نے بھارت میں بڑھتی ہوئی بے راہ روی کا ''خیر مقدم ‘‘کیا ہے۔ انہوں نے بھارت میں شادی بیاہ کے بارے میں بدلتے ہوئے رجحانات پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
بالی وڈ نے امریکی صدر کی اہلیہ پر نقل مارنے کے حوالے سے بھی ٹوئٹس کئے۔ بالی وڈ انڈسٹری نے دنیا بھر میں یہ بات پھیلانے کی کوشش کی کہ امریکی فرسٹ لیڈی میلینیا ٹرمپ نے مشعل اوبامہ کی مرتب کردہ کتاب سے مواد چوری کر کے اپنے نام سے چھپوا لیا ہے۔ اگرچہ یہ بات پہلی مرتبہ 2018ء میںمنظر عام پر آئی تھی، جب کلیو لینڈ میں ری پبلیکن پارٹی کے کنونشن میں چند کارکنوں نے کہا کہ میلینیا نے اپنی تقریر میں وہی کچھ کہا ہے جو ان سے پہلے مشعل اوبامہ 2008 میںکہہ چکی ہیں۔ فرسٹ لیڈی پر مواد چوری کرنے کا الزام ان کی اپنی پارٹی کے کنونشن میں لگایا گیا تھا۔ لیکن بالی وڈ نے یہ کہہ کر تماشا ہی بنا دیا ہے کہ ''امریکی فرسٹ لیڈی ہمارے لئے کہانیاں لکھیں‘‘۔ میڈیا لکھتا ہے کہ ''بالی وڈ پہلے ہی چوری شدہ مواد پر فلمیں بنانے میں بدنام ہے اس لئے ان کی پیش کش سے فرسٹ لیڈی کے لئے کیریئر کے کئی راستے کھل گئے ہیں۔ وہ یہ کام بالی وڈ میں بہتر طور پر کرسکتی ہیں‘‘۔ کئی ایک نے یہ تاثر دیا کہ ''یہاں ان پر مواد چوری کرنے کا الزام نہیں لگے گا‘‘۔ امریکہ میںفرسٹ لیڈی پرمواد کی چوری کے الزامات لگنے کے بعد بالی وڈ نے ان کے لئے نئے راستے کھول دیئے ہیں۔ بالی وڈ میں چوری کے مواد پر کوئی روک ٹوک نہیں، ان کی کئی فلمیں پاکستان کہانیوں کو چوری کر کے بنائی گئی ہیں۔ جبکہ ہالی وڈ سے مواد کی چوری کی کوئی حد نہیں۔ حتیٰ کہ ڈائیلاگ تک چرا لئے جاتے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا نے بالی وڈ کی پیش کشوں کو بھی اسی پس منظر میں لیا ہے۔
ایک فلم پروڈیوسر نے اس ضمن میں امریکی فرسٹ لیڈی سے رابطہ کرنے کی تصدیق کر دی ہے۔ یہ بات سچ ہے یا جھوٹ میں کہہ نہیں سکتا ۔انہوں نے کہا ہے کہ ''میں اپنی نئی فراڈ سیریز''فراڈ 5‘‘ کے لئے ان سے کہانی لکھوانا چاہتا ہوں ، مشعل اوبامہ کی مشہور زمانہ باتیں چرا کر انہوں نے یہ ثابت کیا ہے کہ وہ ہالی وڈ کی بلاک بسٹر فلموں کی کہانیاں چرانے سے بھی ہرگز نہیں شرمائیں گی، یوںمجھے بہترین کہانی مل جائے گی۔ اور اگر وہ دس فلمی کہانیاں چوری کر کے ہمیںلکھ بھیجتی ہیں تو ہم آسکر انعام بھی جیت سکتے ہیں‘‘۔
امریکی انتظامیہ کو سوچنا چاہیے کہ بالی وڈ انڈسٹری ان سے کھیل رہی ہے، وہ لوگ ہر کسی کے جذبات سے کھیلتے ہیں، یہی ان کی حقیقت ہے ۔




 

@intelligent086
:laugh:
یہ کہاں سے ڈھونڈ لیا
عمدہ
شیئر کرنے کا شکریہ
 
Back
Top