Lunch Chicken Rice Sajji rice Recipe in urdu

intelligent086

intelligent086

Star Pakistani
20
 
Messages
17,578
Reaction score
26,649
Points
2,231
سجی رائس

saji.jpg

سجی کے اجزاء:ثابت چکن ایک عدد،سرکہ1/2کپ،چاٹ مصالحہ،زیرہ دو چائے کے چمچ،نمک ایک چائے کا چمچ،ادرک لہسن کا پیسٹ دو چائے کے چمچ،پسی لال مرچ ایک چائے کا چمچ، کالی مرچ ایک چائے کا چمچ،تیل چار کھانے کے چمچ (چاول بنانے کے اجزاء) اُبلے چاول تین پائو، کُٹی کالی مرچ ایک چائے کا چمچ،نمک1/2چائے کا چمچ،فرائی کیے ہوئے آلو1/2کلو،ہری پیاز ایک پائو، ہری مرچ چار عدد،کُٹی سونف دو چائے کے چمچ،بادیان کے پھول1/2چائے کا چمچ،فرائی پیاز ایک کپ، دودھ ایک کپ،مکس ڈرائی فروٹ ایک کپ

ترکیب:سجی بنانے کے لیے ثابت چکن پر سرکہ،چاٹ مصالحہ،زیرہ،نمک،ادرک لہسن کا پیسٹ،پسی لال مرچ،کالی مرچ اور تیل لگا کر ایک گھنٹہ چھوڑ دیں۔اب اسے پتیلے میں ڈال کر دھیمی آنچ پر ڈھک کر پکنے دیں۔جب وہ اچھی طرح گل جائیں تو نکا ل لیں،پھر اسی پتیلے میں اُبلے چاول،کُٹی کالی مرچ، نمک، ہری پیاز،ہری مرچ،کُٹی سونف اور بادیان کے پھول ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔اب اس پر چکن رکھیں،اوپر دودھ اور فرائی پیاز ڈال کر پندرہ منٹ دم پر رکھ دیں۔آخر میں ڈش میں نکال کر اوپر فرائی کیے ہوئے آلو اور مکس ڈرائی فروٹ ڈال کر سرو کریں۔​
 

Back
Top