Benefits Health Article Vegetable Salad Khaein Sehat Banein

intelligent086

intelligent086

Star Pakistani
20
 
Messages
17,578
Reaction score
26,649
Points
2,231
salad.jpg


سلاد کھائیں، صحت پائیں
کنیز زہرا

سلاد ہماری غذا کا ایک اہم جزو ہے۔ سلاد سبزیوں سے بھی تیار کی جاتی ہے اور پھلوں سے بھی۔ اس میں زیادہ تر کچی اور بعض اوقات ابلی ہوئی سبزیاں اور پھل استعمال ہوتے ہیں۔ سبزیوں کا سلاد کھانے کے ساتھ ہر روز استعمال کرنا چاہیے۔ کیونکہ کچی سبزیاں ہماری جسم کو وافر مقدار میں وٹامن سی فراہم کرتی ہیں اس کے علاوہ دیگر وٹامن اور نمکیات کا توازن برقرار رہتا ہے۔

سلاد درج ذیل سبزیوں کو یکجا کر کے بھی تیار کی جاسکتی ہے۔


ٹماٹر‘ کھیرا ‘ لیموں ‘ ہری مرچ پیاز
ٹماٹر کھیرا‘ کچی گاجر یا مولی اور سلاد کے پتے
بند گوبھی‘ ٹماٹر‘پیاز ‘ کھیرا
ابلے ہوئے آلو اور مٹر، ٹماٹر، سلاد کے پتے اور ابلے ہوئے انڈے
مولی‘ گاجر‘ ابلے ہوئے چقندر‘ ٹماٹر یا پیاز۔

بعض خاص موقعوں پر پھلوں کی سلاد بھی بنائی جاتی ہے۔ اس میں کچے یا نیم پکے پھل استعمال ہوتے ہیں۔ مختلف قسم کے پھلوں مثلاً سیب، ناشپاتی، مالٹے یا گریپ فروٹ کی پھانکیں، آڑو، خوبانی وغیرہ کے قتلے کاٹ کر آراستہ کیے جاتے ہیں۔ عموماً پھلوں کے سلاد میں تمام پھل چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ کر ایک پیالے میں ملا دیے جاتے ہیں اور ان کے اوپر نمک مرچ اور لیموں کا رس ڈالا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ کریم میں چینی ملا کر پھلوں کے سلاد میں دینے سے اسے کھانے کے بعد میٹھے کے طورپر بھی پیش کیا جاتا ہے۔

جسمانی نشوونما : سلاد ہماری غذا کا ایک نہایت اہم جزو ہے۔ کیونکہ یہ وٹامن اور معدنی نمکیات فراہم کرنے کا بہترین ذریعہ ہے جو جسمانی نظام کو درست رکھتے ہیں۔ سلاد کی غذائیت کا انحصار اس میں شامل کی جانے والی سبزیوں اور پھلوں پر ہوتا ہے۔ مثلاً سبز پتوں والی سبزیوں میں وٹامن سی اور اے کے علاوہ کیلشیم اور آئرن وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں جبکہ آلو، شکرقندی اور تمام میٹھے پھلوں میں کاربوہائیڈریٹ کی وافر مقدار ہونے سے یہ جسم کو قوت و حرارت فراہم کرتے ہیں۔ تیاری:سلاد کی تیاری میں مندرجہ ذیل نکات کو مدنظر رکھنا بہت ضروری ہے مثلاً: ۱۔ سلاد تیار کرنے سے پہلے سبزیوں اور پھلوں کو دھونا نہایت ضروری ہے۔ ۲۔ سلاد ہمیشہ ہی تازہ پیش کرنا چاہیے کیونکہ زیادہ دیر تک پڑے رہنے سے سبزیاں اپنی تازگی اور غذائیت کھو دیتی ہیں اور ان کی خوشبو بھی کم ہو جاتی ہے۔ لیکن فریج میں سلاد پہلے سے تیار کر کے نسبتاً زیادہ وقت کے لیے رکھی جا سکتی ہے۔ ۳۔ ابلی ہوئی سبزیوں کا سلاد تیار کرنے کے لیے سبزیوں کو ابالتے وقت پانی میں ذرا سا نمک شامل کر سکتے، اس طرح ان کی غذائیت محفوظ رہتی ہے۔ ہر سبزی کو علیحدہ علیحدہ مگر مناسب مقدار میں پانی میں ابالیں۔ ۴۔ سلاد کے لیے سبزیاں درمیانے سائز کے ٹکڑوں میں کاٹیں تاکہ کھانے میں آسانی رہے۔
 

Back
Top