Seerat e Sahabah Saman ki Farokht ke liye Qasam na Khao | Hazrat Ali

intelligent086

intelligent086

Star Pakistani
20
 
Messages
17,578
Reaction score
26,649
Points
2,231
چند اہم تجارتی اصول

اونٹوں کے بازار میں حضرت علیؓ نے فرمایا’’سامان کی فروخت کے لئے قسم نہ کھائو،اس سے برکت ختم ہوجاتی ہے ‘‘۔

آپؓ نے دیکھا کہ ایک خادمہ رورہی ہے ۔ پوچھا کیا بات ہے ؟ اس نے کہا اس نے مجھے ایک درہم کی کھجوریں دیں لیکن میرے آقا نے انہیں لینے سے انکار کردیا۔ حضرت علی ؓنے کھجور والے سے کہا تم اس سے کھجوریں واپس لے لو ۔ اسے درہم دے دو کیونکہ یہ اپنے مالک کی مرضی کے بغیر کچھ نہیں کرسکتی، وہ لینے سے انکار کرنے لگا ۔ وہاں موجود حضرت ابومطر ؓنے کہا ،کیا تم جانتے ہو یہ کون ہیں ؟۔ اس آدمی نے کہا نہیں ۔ انہوں نے کہا آپؓ حضرت علی امیرالمومنین ؓہیں۔ اس نے فوراً کھجوریں واپس لے لیں ۔اور کہا اے امیرالمومنینؓ ! میں چاہتا تھا کہ آپؓ مجھ سے راضی رہیں ۔

حضرت علی ؓنے فرمایا’’ جب تم لوگوںکو پورا دو گے تو میں تم سے بہت زیادہ راضی رہوں گا‘‘۔ آپؓ نے کھجوروالوں کے پاس سے گزرتے ہوئے فرمایا’’ مسکینوں کو کھلایا کرو، اس سے تمہاری کمائی بڑھ جائے گی ۔‘‘پھر آپؓنے مچھلی والوںسے فرمایا ’’ ہمارے بازار میںوہ مچھلی نہیں بکنی چاہیے جو پانی میں مر کر اوپر تیرنے لگ گئی ہو۔

آپ ؓنے کپڑے کے بازار میں ایک دکاندار سے کہا ! مجھے اپنی قمیص تین درہم کی دے دو۔ اس دکاندار نے حضرت علی ؓکو پہچان لیا تو اس سے قمیص نہ خریدی، پھر دوسرے دکاندار کے پاس گئے جب اس نے بھی پہچان لیا تو اس سے بھی نہ خریدی ، پھر ایک نوجوان لڑکے سے تین درہم کی قمیص خریدی ( وہ آپ ؓکو نہ پہچان سکا) ۔ اصل دکاندار کپڑوں کا مالک آگیا تو اسے لوگوں نے بتایا کہ تیرے بیٹے نے امیرالمومنین کے ہاتھ تین درہم میں قمیص بیچی ہے ۔ تو اس نے بیٹے سے کہا تم نے آپ ؓ سے دو درہم کیوں نہ لیے۔ چنانچہ وہ دکاندار ایک درہم لے کر حضرت علی ؓکی خدمت میں آیا اور عرض کیا یہ درہم آپ ؓ ہم سے واپس لے لیں ۔

حضرت علی ؓنے فرمایا کیا بات ہے ؟۔ اس نے کہا کہ اس قمیص کی قیمت دو درہم تھی میرے بیٹے نے آپؓ سے تین درہم لے لیے ۔ حضرت علی کرم اللہ وجہہ نے فرمایا’’ اس نے اپنی رضا مندی سے تین درہم میں بیچی اور میں نے اپنی خوشی سے تین میں خریدی ہے ۔‘‘
 

@intelligent086
ماشاءاللہ
بہت عمدہ انتخاب
ہمارے ساتھ دینی معلومات شیئر کرنے کا شکریہ
 
@Maria-Noor
پسند اور جواب کا شکریہ
جزاک اللہ خیراً کثیرا
 
@intelligent086
وَأَنْتُمْ فَجَزَاكُمُ اللَّهُ خَيْرًا
 
@Veer
ماشاءاللہ
اچھا کام کر رہے ہیں
انتظامی امور میں دلچسپی سے کام کرنا فورم کے معیار میں کمی نہیں آنے دیتا
 
@Veer bro
ماشاءاللہ
اللہ تعالٰی آپ کو اسی لگن اور جزبے سے کام کرنے کی توفیق دے
آمین
 
Back
Top