School Closed: Chhutiyan manaein lekin Parhte aur Seekhte bhi jayen

intelligent086

intelligent086

Star Pakistani
20
 
Messages
17,578
Reaction score
26,649
Points
2,231
چھٹیاں منائیں۔۔۔لیکن پڑھیں اور سیکھتے بھی جائیں
تحریر : نجف زہرا تقوی

Coronavirus_Kids_school_closed_pak.jpg


پیارے بچو!بیمار ہونے سے بچانے کے لیے آپ سبھی کو سکولوں سے چھٹیاں دے دی گئی ہیں۔پچھلے کافی دنوں سے آپ سب گھروں کے اندر ہی موجود ہیں۔ایسے میں کیوں

نہ اس خاص موقعے سے فائدہ اٹھا کر کچھ نیا سیکھا جائے۔آپ ضرور سوچ رہے ہوں گے کہ گھروں سے باہر نکلنے کی تو اجازت نہیں مل رہی پھر بھلا کیا سیکھا یا کھیلا جائے،تو ہم آپ کو کچھ نئے آئیڈیاز دیتے ہیں جن کے ذریعے آپ فارغ اوقات کا بھر پور فائدہ اٹھا کر اپنی صلاحیتوں کو مزید نکھار سکتے ہیں۔

بچو! اس میں کوئی شک نہیں کہ کھیلنے کودنے کے دوران آپ نہ صرف جسمانی طور پر تندرست رہتے ہیں بلکہ بہت کچھ نیا سیکھنا کا موقع بھی ملتا ہے،لیکن چھٹیوں کے ان دنوں میں کیوں نہ جسم کی بجائے دماغی ورزش کی جائے۔بورڈ گیمز اپنی دماغی صلا حیتوں کے استعمال کا بہترین ذریعہ ہیں،تو موقعے سے فائدہ اٹھائیں اور اپنے امی ،ابو یا بہن بھائیوں کے ساتھ اپنی من پسند یا کوئی نئی بورڈ گیم کھیلیں ۔اگر آپ کو شروعات میں کھیلنے کا طریقہ نہیں آتا تو انٹر نیٹ کی مدد لیں ۔اس کے ذریعے آپ کوئی بھی گیم اچھی طرح کھیلنا سیکھ سکتے ہیں اور یقینا چھٹیاںختم ہونے کے بعد آپ دماغی طور پر مضبوط ہو کر سکول واپس جائیں گے۔

آپ سبھی جانتے ہیں کہ کلاس میں ٹیچر ہمیشہ اس بچے کی تعریف کرتی ہیں جس کی لکھائی اچھی ہو۔اس سے آپ کی نوٹ بُک صاف ستھری اور اچھی نظر آتی ہے اور ٹیچر کو بھی آپ کا کام چیک کرنے میں آسانی ہوتی ہے،تو کیوں نہ چھٹیوں کے ان دنوں میں اپنی لکھائی کو بہتر سے بہترین بنایا جائے۔پین یا پنسل کی مدد سے خوش خط لکھنے کی کوشش کریں اور اگر آسانی سے گھر میں تختی اور قلم دستیاب ہو تو اس پر لکھائی بہتر کریں ۔ چھٹیاں ختم ہونے کے بعد آپ کے اساتذہ صاف لکھائی دیکھ کر ضرور خوش بھی ہوں گے اور آپ ایک نیاہُنر بھی سیکھ جائیں گے۔

بچو!سکول میں ہمیں ہماری قومی زبان اردو تو پڑھائی ہی جاتی ہے اور انگریزی بھی آج کل ہر بچہ سمجھ ،لکھ اور بول لیتا ہے ،لیکن زیادہ زبانیں سمجھ لینا بھی زندگی میں ہمیشہ کام آتا ہے اور نوکری کے حصول میں بھی فائدے مند ہوتا ہے۔اس کے ذریعے دوسرے ملکوں کی تحقیق اور تجربات با آسانی پڑھے جا سکتے ہیں ۔ فراغت کے ان دنوں میں آپ بھی ضرور انٹر نیٹ کے ذریعے کوئی نئی زبا ن سیکھنے کی کوشش کریں اور اپنے علم میں اضافہ کریں۔

اپنی تعلیم پر بھی بھرپور توجہ رکھیں

پیارے بچو:آپ کو معلوم ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے آپ کے سکول میں چھٹیاں ہوچکی ہیں اوریہ چھٹیاں آپ کیلئے صرف کھیل کود کیلئے نہیں ہیں۔ نہ ہی آپ نے اپنے اپنے والدین کو تنگ کرنا ہے اور نہ ہی اپنے بہن بھائیوں کو بے جا شرارتوں سے بے زار کرتے رہنا ہے بلکہ اس کیلئے آپ خود سے ایک ٹائم ٹیبل بنا لیجئے اور اس پر عمل کرنا شروع کردیجئے۔ دیکھئے چند دنوں میں ہی آپ اور آپ کے بہن بھائی بھی آپ کے ساتھ شامل ہوجائیں گے۔ اس ٹائم ٹیبل میں آپ ہر چیز شامل رکھیں پڑھائی کیلئے بھی وقت نکالیں، جسمانی کھیل کود بھی ضروری ہے ، اس کے علاوہ چھوٹے موٹے کاموں میں اپنے والدین کی مدد کریں، چونکہ وبا ء پھیلی ہوئی ہے اور یہ ایک خطرناک وبا ء ہے اور اس سے بچنا بہت ضروری ہے اور بار بار ہاتھ دھونا بھی ضروری ہیں ۔ اس لئے ہر ایک سرگرمی کے بعد ہاتھ ضرور دھوئیں۔ چاہے وہ آپ باتھ روم سے ہوکر آئیں ، کھیل کود سے فارغ ہوں یا چھینک اور ناک پونچھنے کے بعد یہ عمل ضرور دہرائیں۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ ان چھٹیوں کے دوران آپ کی تعلیم متاثر نہیں ہونی چاہیے، تعلیم پر پوری توجہ رکھیں، بہت سے بچے دیکھے گئے ہیں کہ ان چھٹیوں کو انہوں نے سیر و تفریح سمجھ لیا ہے اور ہر وقت کھیل کو د میں گزارتے نظر آئے ہیں یا والدین کے لئے درد سر بنے ہوئے ہیں ۔ اس لئے ضروری ہے کہ وہ اس دوران اپنا کورس ختم کریںاور ان کے سکول بند ہونے سے جو پڑھائی کا حرج ہورہا ہے اس کمی کو گھر پر رہتے ہوئے پورا کریں، اگر والدین پڑھا رہے ہیں تو ان سے پڑھیں یا کوئی اور پڑھا رہا ہے تو جتنا وقت پڑھ رہے ہیں اس سے پڑھ کر فارغ ہوں پھر چاہے کھیل لیں لیکن پڑھائی سے غفلت نہ برتیں۔​
 

Back
Top