Seenay ki jalan (Heart burning) ke gharelo ilaaj By Najf Zahara Taqvi

intelligent086

intelligent086

Star Pakistani
20
 
Messages
17,578
Reaction score
26,649
Points
2,231
سینے کی جلن کا گھریلو علاج



khawateen1.jpg



کیا آپ اکثر سینے کی جلن کا شکار ہوتے ہیں ؟ ہو سکتا ہے کہ آپ کو معلوم نہ ہو مگر سینے میں جلن محسوس ہونا
معدے کی تیزابیت کا نتیجہ ہوتا ہے۔ جس سے آپ کو سینے میں بھی تکلیف محسوس ہونے لگتی ہے۔ایسا اکثر بہت زیادہ کھانے،موٹاپے کا شکار ہونے یا دورانِ حمل ہوتا ہے۔کبھی کبھار سینے میں ہونے والی جلن فکر مندی کی بات نہیں تا ہم ایسا اکثر ہو تو یہ نظامِ ہضم کے حوالے سے سنگین امراض کا باعث بن سکتا ہے۔ درج ذیل مضمون میں چند ایسی چھوٹی چھوٹی ٹپس کا ذکر کیاجا رہا ہے جن پر عمل کر کے سینے کی جلن سے بچا جا سکتا ہے۔
چیونگم چبانا: ہم میں سے بہت سے افراد نہیں جانتے ہوں گے منہ میں پیدا ہونے والے لعاب کے بے شمار فوائد ہیں۔ ان کئی فوائد میں سے ایک بڑا فائدہ سینے کی جلن سے نجات دلانا بھی ہے۔منہ میں لعاب کی کمی سے حلق خشک رہنے لگتا ہے اور جسم تیزابیت کا شکار ہو جاتا ہے،لہٰذا سینے میں جلن کی شکایت محسوس ہو تو کوئی دوا لینے سے پہلے کوشش کریں کہ ایسی چیزوں کا استعمال کیا جائے تو منہ میں لعاب کی مقدار بڑھا دیں۔ ان اشیاء میں ایک عام دستیاب چیزبچوں کی من پسند چیز چیونگم ہے۔ چیونگم لعاب دہن کی مقدار بڑھا دیتی ہے جو کہ معدے میں تیزابیت کا باعث بننے والی خوراک کے اثرات کو معمول پر لانے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔
پانی کا استعمال: جس طرح آگ کے شعلوں کو پانی ڈال کر ٹھنڈا کیا جا سکتا ہے بالکل اسی طرح سینے کی جلن دور کرنے میں بھی پانی کا استعمال اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق سینے میں جلن کی شکایت ہونے کی صورت میں پانی اکثر ادویات سے زیادہ تیزی سے کام کرتا ہے،کیونکہ یہ آپ کے معدے میں ایک کیمیکل کی مقدار بڑھا دیتا ہے جس سے جلن کی کیفیت میں آرام محسوس ہونے لگتا ہے۔ آپ جب کبھی سینے یا معدے میں بھی جلن محسوس کریں تو پانی کا استعمال بڑھا دیں۔
جسم کی پوزیشن بدلنا: سینے میں جلن پیداہونا زیادہ تر ہماری بے احتیاطی یا لاپرواہی کا نتیجہ ہوتا ہے۔کھانے کے بعد جھکنے کی بجائے سیدھا کھڑے ہوں تا کہ کھانے کو آپ کے معدے میں رہنے اور ہضم ہونے میں مدد ملے۔ اس کے علاوہ بستر پر لیٹتے یا سوتے ہوئے پیٹ کے بل سونے کی بجائے دائیں یا بائیں پہلو پرسوئیں ۔ یہ عام نکات سینے کی جلن میں نمایاں کمی لاتے ہیں۔
سانس کی مشق: گہرے سانس لینے کی ورزش سے کافی مقدار میں ہوا آپ کے اندر جاتی ہے جس سے پٹھوں کی مضبوطی بڑھتی ہے اور معدے کی تیزابیت سے پیدا ہونے والی شکایت میں کمی آتی ہے۔یہ ورزش بہت آسان ہے بس ایک گہرا سانس لیں اور پھر آہستگی سے ہوا باہر نکالیں۔
پروٹین سے بھر پور خوراک کا استعمال: پروٹین سے بھر پور غذاسے معدے کے زیریں دبائو اضافہ ہوتا ہے اور تیزابیت سے جلن کی شکایت پیدا نہیں ہوتی، تاہم چربی والے کھانے معدے کا دبائو گھٹاتے ہیں جس سے سینے میں جلن معمول کی شکایت بن جاتی ہے۔
 

Back
Top