Shab e Miraj Mubarak..!!

Angelaa

Angelaa

Popular Pakistani
6
 
Messages
2,471
Reaction score
4,080
Points
276
Shab-e-Meraj-Mubarak.jpg


السلام علیکم...!! جیسے کہ آپ سب لوگ جانتے ہیں کہ کرونا وائرس کے نام سے ایک ناگہانی آفت جو اس وقت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ .میں لیتے ہوئے بہت سی معصوم جانوں کو نگل چکی ہے

بحیثیت مسلمان ہم سب جانتے ہیں کہ خدائے بزرگ و برتر جب اپنے بندوں سے ناراض ہوتا ہے تو تنبیہہ کے طور پر آزمائش و مشکلات میں ڈالتا ہے تا کہ ہم لوگ اس خدا کی ذات قدرت سے ڈرتے ہویے اپنے اعمال و افعال کی درستی کریں اور خدائے واحد و مطلق کے سامنے سجدہ ریز ہوتے ہوئے اپنی عاجزی اور پستی کا اظہار کریں اور معافی و عفو کے طلب گار ہوں

.وہ ذات اقدس اپنے بندوں سے ستر ماوں سے زیادہ محبت اور شفقت فرمانے والی ہے اور کبھی بھی اپنے بندوں کو تنہا اور بے یار و مددگار نہیں چھوڑتی...وہ ذات ہمیشہ اپنے بندوں کی توبہ کی منتظر رہتی ہے کہ وہ مجھے پکارے اور میں اس پر اپنے فضل و کرم کی بارش کر دوں..❤

.یاد کریں وہ لمحہ جب کچھ وقت پہلے دہکتی آگ نے آسٹریلیا کے جنگلات کو اپنی لپیٹ میں لیا تھا..اس بھڑکتی آگ کو بجھانے کی تمام تدابیر و تراکیب ناکام ہو گئی تھیں...لیکن مسلمانوں کی ایک نماز استسقاء باران رحمت کا موجب بنی اور دہکتی آگ پل بھر میں رحمت خدا وندی اور حکم باری تعالی سے ٹھنڈی ہو گئی.☺..

ازل سے یہی قانون خداوندی ہے کہ جب بندگان خدا غفلت کا شکار ہوتے ہیں تو ذات باری تعالی مختلف طریقوں سے اپنی طرف متوجہ کرتی ہے تا کہ ہم اپنے اعمال و افکار کی اصلاح کریں...

کیونکہ سورہ آل عمران میں علی الاعلان فرمایا کہ" وہ دن آنے والا ہے، جب ہر نفس اپنے کیے کا پھل حاضر پائے گا خواہ اُس نے بھلائی کی ہو یا برائی اس روز آدمی یہ تمنا کرے گا کہ کاش ابھی یہ دن اس سے بہت دور ہوتا! اللہ تمہیں اپنے آپ سے ڈراتا ہے اور وہ اپنے بندوں کا نہایت خیر خواہ ہے" ❤

ہماری اس بات کا لب لباب یہ ہے کہ مشکلات خدائے بزرگ و برتر کی طرف سے ہے...لیکن یہ بھی فرمایا گیا ہے کہ نماز اور صبر سے اللہ قادر مطلق سے اس کی مدد اور رحم و کرم مانگا جائے..اس کی بڑائی کا اقرار کرتے ہوئے اپنی پیشانیاں اس کے حضور رکھ دی جائیں..☺️

بے شک وہ دعاوں کو سننے والا اور مہربان ہے...آج کی رات بہت رحمتوں اور برکتوں کی رات ہے...تمام لوگوں سے گزارش ہے کہ وہ دلی خلوص سے اس موذی بیماری سے محفوظ رہنے اور اللہ عزوجل کی رحم و کرم کی دعا کریں...خدائے بزرگ و برتر کے حضور نہایت عاجزی سے دعا ہے کہ وہ تمام لوگوں خاص طور پر امت مسلمہ کو ہر طرح کی بیماری، برائی اور بے حیائی سے نجات عطا فرمائے...اپنا خاص الخاص کرم کرتے ہوئے ہمارے کبیرہ و صغیرہ گناہوں اور غلطیوں کو معاف فرمائے.آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ علیہ و آلہ وسم....بے شک اپنے گناہوں پہ ندامت ہی سے نجات ہے...❤

اپنی دعاوں میں اس بندی ناچیز کو بھی یاد رکھئے گا :) خاص طور پر ہماری صحت و تندرستی کی دعا کجئے گا...خدایے بزرگ و برتر آپ سب کو صحت و تندرستی سے بھرپور عمر خیر عطا فرمائے..اور تمام بیماریوں، برائیوں ، تکلیفوں، آزمائشوں،اذیتوں اور مسائل سے محفوظ فرمائے...آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم...❤
دعاگو اور طالب دعا: انجیلا

IMG-20200322-WA0002.jpg
 

وعلیکم السلام
خیر مبارک
ثم آمین
جزاک اللہ
 
Back
Top