Ghazal Shawl choti he sahi

Sibgha Ahmad

Sibgha Ahmad

Popular Pakistani
6
 
Messages
1,231
Reaction score
2,705
Points
251
شال چھوٹی ہی سہی رکھ لو، بڑی ٹھیک نہیں!
تُم پہ نِکھرے گی میاں، گھر میں پڑی ٹھیک نہیں...

میں نے پوچھا ہے کہ چاۓ کے لئے وقت کوئی؟
ہنس کے بولی ہے اشارے سے، گھڑی ٹھیک نہیں...

اک تماشا ہے وہ میری ہے، نہیں ، میری ہے!
یہ جو کھڑکی میں ہے دوشیزه، کھڑی ٹھیک نہیں۔۔۔
اس محلے میں اگر سانپ ڈسے،،، بہتر ہے!
لوگ کہتے ہیں یہاں آنکھ لڑی ٹھیک نہیں۔۔۔

جب بھی مکتب میں مُجھے مار پڑے وہ بولے!
آپ تو ریشم ہو، یہ شیشم کی چھڑی ٹھیک نہیں۔۔۔

ایسی بارش ہو تو راہب مُجھے ڈر لگتا ہے!
وہ بھی بارش میں یہ کہتی تھی، جھڑی ٹھیک نہیں۔۔۔
 

Back
Top