Ghazal Shehar ky dukaan daaro...

Semmi

Semmi

Well-Known Pakistani
I Love Reading
5
 
Messages
529
Reaction score
665
Points
176
شہر کے دوکاندارو ۔ کاروبارِ اُلفت میں
سود کیا، زیاں کیا ہے ۔ تم نہ جان پاؤ گے.
دل کے دام کتنے ہیں ۔ خواب کتنے مہنگے ہیں
اور نقدِ جاں کیا ہے ۔ تم نہ جان پاؤ گے.
کوئی کیسے ملتا ہے ۔ پھول کیسے کھلتا ہے
آنکھ کیسے جُھکتی ہے - سانس کیسے رُکتی ہے.
کیسے رِه نکلتی ہے ۔ کیسے بات چلتی ہے
شوق کی زباں کیا ہے ۔ تم نہ جان پاؤ گے.
وصل کا سکوں کیا ہے ۔ ہجر کا جنوں کیا ہے
حُسن کا فسُوں کیا ہے ۔ عشق کے درُوں کیا ہے.
تم مریضِ دانائی ۔ مصلحت کے شیدائی
راہِ گمراہاں کیا ہے ۔ تم نہ جان پاؤ گے.
زخم کیسے پھلتے ہیں ۔ داغ کیسے جلتے ہیں
درد کیسے ہوتا ہے ۔ کوئی کیسے روتا ہے
اشک کیا ہیں، نالے کیا ۔ دشت کیا ہیں، چھالے کیا
آہ کیا، فُغاں کیا ہے ۔ تم نہ جان پاؤ گے.
جانتا ہوں میں تم کو ۔ ذوقِ شاعری بھی ہے
شخصیت سجانے میں ۔ اِک یہ ماہری بھی ہے
پھر بھی حرف چُنتے ہو ۔ صرف لفظ سُنتے ہو
اِن کے درمیاں کیا ہے ۔ تم نہ جان پاؤ گے...
ا​

Habib jalib
 

Back
Top