Subah ki chaye - 50 Lafzi Kahani

Sibgha Ahmad

Sibgha Ahmad

Popular Pakistani
6
 
Messages
1,231
Reaction score
2,705
Points
251
صبح کی چائے
تحریر: صبغہ احمد

ہوٹل میں چھوٹے کی طبیعت خراب تھی۔ کانپتے ہاتھوں سے چائے کا کپ لاتے ہوئے کپ ہاتھ سے چھوٹ گیا۔ مالک نے لپک کر غصے سے دو تھپڑ جڑ دیے اور مجھ سے معذرت کرتے ہوئے بولا، صاحب کیسی چائے لاؤں؟۔
میں فوراً گویا ہوا، ضمیر کو جگانے والی چائے ملے گی؟؟​
 

Back
Top