Tawaaf resumes on Mutaaf in Haram e Mecca

Saad Sheikh

Saad Sheikh

Founder
Staff member
11
 
Messages
5,986
Reaction score
15,963
Points
716
Tawaaf has resumed on the Mataaf allowing a small gathering of people to perform their ritual.

الحمد للہ حرم شریف میں مطاف کے حصے میں طواف کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا ہے۔ طواف کے دوران خانہ کعبہ کے گرد حفاظتی رکاوٹ کھڑی کی گئی ہے اور زائرین کو کعبہ کے قریب جانے کی اجازت نہیں دی گی۔

Tawaaf resumes on Mutaaf.jpg


مکہ المکرمہ میں حرم شریف میں مطاف کے حصے میں طواف کا سلسلہ دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے تاہم اس دوران کم لوگوں کا اجتماع ہی طواف کر سکے گا۔

کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے سعودی حکومت نے 23 مارچ سے 21 روز کے لیے جزوی کرفیو کا اعلان کر رکھا ہے۔اس سے قبل حفاظتی اقدامات کے تحت تمام مساجد بشمول مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے اندرونی اور بیرونی حصے میں پنجگانہ نماز اور نماز جمعہ کی ادائیگی پر مکمل پابندی عائد کی جا چکی ہے۔

سعودی حکام نے اس سے قبل وائرس سے بچاؤ کے لیے خانہ کعبہ کے اطراف سپرے کے لیے مطاف خالی کرایا تھا اور طواف کے عمل کو روک دیا گیا تھا جب کہ بعد میں مطاف کو زائرین کے لیے کھولا گیا تو انہیں کعبہ کے قریب جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔​
 

@Saad Sheikh
نہ جنت سے مطلب نہ حوروں سے مقصد
ہو مرنا مدینے میں، کعبہ میں جینا​
 
Back
Top