Contest Testimonial Contest, June 2020

My Testimonial:
بِسْـــــــــــمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيْــــــــــــــمِ
معزز ممبران و وزیٹرز پاکستان ویب السَّلاَمُ عَلَيْكُمْ

پاکستان ویب سوشل میڈیا کے دور میں نمایاں اور منفرد مقام رکھتاہے یہ ایک پاکستانی فورم ہونے کی ذمہ داری با احسن طریقے سے سر انجام دے رہا ہے، پاکستان کی اساس اور روایات کو برقرار رکھتے ہوئے معاشرے میں ہونے والی تبدیلیوں کو اپنے مطابق ڈھال کر پیش کر رہا ہے. یہاں پر سننے، پڑھنے اور دیکھنے کو وہ سب کچھ میسر ہے جو ہمارا مزہب اسلام، ہماری روایات و ثقافت ہمیں اجازت دیتے ہیں اور ہمارے مزاج کے مطابق ہے جو ہماری اقدار پر پورا اترتا ہے.

میں تو فورم کی دنیا سے بیزار ادھر ادھر نیٹ پر کوئی مضمون پڑھنا اور نکل جانا حبیب بھائی نے مجھے ایک فورم پر رجسٹرڈ ہونے کے لئیے کہا میں نے تو ان کا روٹین کا کام سمجھا کیونکہ کم و بیش ہی کوئی ایسا فورم ہو گا جہاں کے یہ ممبر نہیں وہ کسی زبان کا ہے کسی مزہب یا مسلک کا ہو، میں دو روز بعد وہاں رجسٹرڈ ہوئی تو پتا چلا کہ انہیں وہاں ایک تھریڈ میں جواب دینا ہے اور دینا بھی ضروری ہے اس کے لئیے کم از کم 3 ماہ سے پہلے رجسٹریشن ہو اور 1500 پوسٹس ہوں کچھ لائیکس کی شرط تھی ان کی رجسٹریشن تو گیارہ سال پرانی تھی لیکن باقی سب کچھ پانچ دنوں میں پورا کرنا تھا انہوں نے کہا کہ وہ تھریڈ لگاتے ہیں تم صرف جواب دیتی جاو یہ چار روز میں ان کی شرائط پر پورا اتر گئے، میں نے اپنے آپ کو فارغ سمجھا اور اپنی انجی کے ساتھ غیر ضروری اور غیر متعلقہ باتیں شروع کر دیں کچھ دنوں میں مجھے فورم کے ساتھ دلچسپی پیدا ہو گئی لیکن حبیبِ بھائی نے اپنی روٹین ہی بنا لی اب اتنے جواب کون دے انجی کے ساتھ ساتھ حبیب بھائی کے موضوعات پر بھی گفتگو کرتے رہنا اچانک فورم غائب ہو گیا میں نے حبیب بھائی سے پوچھا کہ آپ کے ہاں فورم اوپن ہو رہا ہے انہوں نے کہا نہیں لو جی فورم سے سارے بکھر گئے ان کے پاس دوسرے فورم میں گئے لیکن وہ پسند نا آیا حبیب بھائی یہاں کے بھی پرانے ممبر تھے انہوں نے ہمیں یہاں بلا لیا انجی اور میں یہاں آ کر قابض ہو گئے اچانک یہاں سے خبر ملی کہ فورم میں " تبدیلی" ہونے لگی ہے ہمارے تو اوسان خطا ہو گئے اللہ خیر کرے یہ اس طرح کی " تبدیلی" نا ہو جس سے پورا پاکستان کراہ رہا ہے 😅 اللہ کے کرم سے ویر اور سعد بھائی کی شب و روز کی انتھک محنت سے فورم بہتر سے بہتر ہوتا گیا اب ماشاءاللہ ہر جدید فنکشن سے دھاڑ رہا ہے، جیسے ہر جماعت کا ایک امیر ہوتا ہے اور یہاں ہماری جماعت کے امیر جناب حبیب بھائی ہیں. ہم غفلت یا لاپرواہی کر جائیں لیکن وہ اپنا کام باقاعدہ اور معیاری کرتے ہیں.

اب میں یہاں وزٹ کرنے والوں سے گزارش کروں گی وہ یہاں رجسٹرڈ ہونے کے ساتھ کچھ سانجھ ڈالیں تاکہ آپ کے مزاج کے لوگوں کا رحجان بھی اس طرف ہو. آخر میں اپنے پرانے ساتھیوں سے گزارش کروں گی کہ دوسرے فورموں پر دعوت دینے کی بجائے یہاں سب مل کر کام کرتے ہیں ڈیڑھ اینٹ کی مسجد کی بجاٸے ایک معیاری فورم پر اکھٹے ہو کر اسے مضبوط کرتے ہیں ان شاءاللہ آپ لوگوں کو اس کا ممبر ہونے پر فخر ہو گا.

اللہ تعالٰی سے دعا ہے پاکستان کی طرح فورم بھی عروج پائے فورم کی انتظامیہ، ممبران اللہ تعالیٰ سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے. آمین
نوٹ : - انجی @Angelaa حبیب بھائی @intelligent086
 

Back
Top