Contest Testimonial Contest, June 2020

Saad Sheikh

Saad Sheikh

Founder
Staff member
11
 
Messages
5,986
Reaction score
15,963
Points
716
السلام علیکم دوستو
آج ہم بالکل نئی طرز کا کونٹیسٹ شروع کر رہے ہیں۔ اور یہ ہے؛


Testimonial Contest

اچھا ہوگا اگر کونٹیسٹ کی تفصیل میں جانے سے پہلے ہم اس کے بنیادی خیال کے بارے میں جان لیں؛

گزشتہ دس سال کے قریب عرصہ میں پاکستان ویب نے اپنی ایک منفرد پہچان بنائی ہے، پاکستان ویب سے بھی پہلے یہ فورم پہچان کمیونٹی کے نام سے پانچ سال سے زائد عرصہ رہا اور اپنے مخصوص ڈیسینٹ ماحول، معیار اور خوبصورت ممبرز، بہترین پائے کے شعراء، رائٹرز، ڈیزائنرز اور باصلاحیت سٹاف کے باعث بہت مقبولیت پائی۔ ایک بدقسمت حادثہ کے باعث پہچان فورم اور اسکا تمام ڈیٹا ضائع ہوگیا اس نقصان نے ہماری پانچ سالہ محنت پر پانی پھر دیا، مایوسی کے ان دنوں میں ہم نے ہمت حوصلے نئے عزم اور نئی امید کے ساتھ پاکستان ویب کی بنیاد رکھی جو آج آپ کے سامنے ہے۔

الحمدللہ اس تمام عرصے میں پاکستان ویب کو اس کے ممبرز کی جانب سے بہت سارا پیار ملا ہے۔ بےشمار مواقع ایسے آئے جب ممبرز نے دل کھول کے اس کی تعریف کی اور اس کی سروسز، خدمات اور خوبیوں کو بےحد سراہا، بہترین انداز میں اجاگر کیا اور پزیرائی بخشی۔ ایسے سب تعریفی کلمات ہمارے لئے بڑے قیمتی ہیں مگر یہ فورم تھریڈز کی بھول بھلیوں میں کہیں چھپے ہوئے ہیں۔ انہیں کیسے دنیا کے سامنے لایا جائے؟
بہت سے نئے وزیٹرز اور ممبرز پاکستان ویب کی خوبیوں کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں مگر کیسے؟
نئے ممبرز کیلئے انہیں ڈھونڈنا کیسے ممکن بنایا جائے؟


اس کا حل ہم نے ایک نیا سپیشل پیج بنا کے نکالا ہے جس پر ایسے سب تعریفی کلمات ایک جگہ جمع ہو جائیں گے۔ اس پیج کا لنک یہ ہے

Testimonials: What our members say about us!

Submit your Testimonial in Contest
Testimonial by @sahrish khan in above screen is not part of the contest but shown to demonstrate.

پاکستان ویب کیلئے تعریفی کلمات اس کے خوبصورت ممبرز سے بہتر کون لکھ پائے گا؟

اسی لئے یہ کام ہم نے آپ پر چھوڑا ہے، اب یہ آپ پر ہے کہ آپ دنیا کے سامنے پاکستان ویب کو کن الفاظ میں پیش کرتے ہیں، آپ نے اس کے ذریعے نئے آنے والوں کو بتانا ہے کہ وہ پاکستان ویب فیملی کا حصہ کیوں بنیں، آپ کی نظر میں پاکستان ویب میں ہمارے لوگوں کیلئے کیا خاص ہے؟ آپ نے پاکستان ویب سے کیا کچھ سیکھا؟ پاکستان ویب آپ کیلئے کیا ہے؟ پاکستان ویب آج کے سوشل میڈیا کے طوفان بدتمیزی اور غیر اخلاقی مواد کے دور میں کیا کردار ادا کر رہی ہے؟

آپ یہ سب لکھ سکتے ہیں۔

اردو رسم الخط میں لکھ سکتے ہیں تو بہت بہتر، نہیں تو رومن اردو یا انگریزی میں بھی لکھ سکتے ہیں۔

اس کونٹیسٹ کے ذریعے ہم آپ کو پاکستان ویب کی جانب سے ان خوبصورت کلمات کیلئے شاندار ریوارڈ اور اعزازات بھی دیں گے۔

Testimonials-Contest-2020.jpg


تو پھر شروع کرتے ہیں ہمارا پہلا ٹیسٹیمونئل کونٹیسٹ۔ آپ نے اپنا ٹیسٹیمونئل شامل کرنے کیلئے بس ٹیسٹیمونئل پیج پر جانا ہے اور وہاں سبمٹ ٹیسٹیمونئل بٹن پر کلک کرنے سے میسیج باکس سامنے آئےگا۔ اس میں پہلے ٹائٹل یا اپنا نام لکھیں، پھر نچلے باکس میں اپنا پیغام لکھیں، اور پھر سٹارز 🌟 کا انتخاب کرنا ہے یعنی آپ پاکستان ویب کو کل پانچ میں سے کتنے سٹارز دینا چاہیں گے؟ اور سبمٹ کردیں۔

آپ سب کے پیغامات ٹیسٹیمونئل پیج پر ڈسپلے ہوں گے۔ فیچرڈ پیغامات پاکستان ویب کے فرنٹ پیج کی زینت بھی بنائے جائیں گے۔ انشاء اللہ۔
 
بہت شاندار آئیڈیا اور منفرد کام۔
@Recently Active Users
سب نئے پرانے ممبرز اس میں شرکت کر سکتے ہیں اگر کچھ سمجھ نہ آئے تو پوچھ لیں اور اگر کسی کے پاس ٹیسٹیمونئل پیج کا بٹن کام نہ کرے تو بھی بتا دینا اسے آپ کیلئے ٹھیک کردیا جائے گا۔ 👍
 

ماشاءاللہ بےحد خوبصورت خیال ہے اور نفیس کام کررہے ہیں آپ 👏
اللہ آپ کو مزید کامیابیاں دیں اور یہ ویب بری نظروں سے محفوظ اور اللہ کی امان میں رہے، آمین۔ 🙏​
 
My Testimonial:
السلام علیکم دوستوں آجکل کے ماڈرن اور سوشل دور میں جب ہم پاکستان ویب سائٹ پر آتے ہیں تو ایک سب سے الگ اور منفرد پلیٹ فارم ملتا ہے یہاں سب سے قابل تعریف یہاں کا سٹاف اور ممبرز کا رسپانس ہے۔ جب میں یہاں آئی تھی، میں صرف ایک ناول اور ڈائجسٹ کی تلاش میں تھی مگر پاکستان ویب سے جڑنے کے بعد میں نے ایک الگ کیث دنیا دریافت کی جہاں مجھے بہت اچھے دوست ملے، اپنے خیالات کے اظہار کرنے اور بہت سے معلوماتی مضامین پڑھنے کو ملے، اپنے دوستوں اور پاکستان ویب سٹاف کے ساتھ ہم نے بہترین وقت گزرا ہے بلکہ میں ایک ناول ریڈر سے ایک رائٹر بنی، میرے اندر کی ان صلاحیتوں کو پاکستان ویب نے اجاگر کیا جن سے میں ناآشنا تھی۔ پاکستان ویب اپنے آپ میں سوشل نیٹ کا ایک مکمل جہاں ہے جہاں آپکو زندگی، دوست، دنیا کی ہر خبر ملکی و غیر ملکی، شاعری، مذہب، علم وفنون، ڈرامہ، ناول، کلام اور وہ ہر معیاری چیز اور بات جس کو آپ جاننا چاہتے ہیں۔ اور باقی سب سوشل میڈیا سے ہٹ کے ایک مہذب اور شائستہ ماحول میں انجوائے کرنا چاہتے ہیں تو پاکستان ویب سائٹ ایک ایسی ہی جگہ ہے جہاں ایک مکمل فیملی اور دوستانہ ماحول ہے۔ ہماری خوش نصیبی ہے کہ ہم اس شاندار پاکستان ویب کا ایک چھوٹا سا حصہ ہیں، شکریہ ہمیں اس شاندار پاکستان ویب سائٹ کا حصہ بنا کے اتنا کچھ سکھانے کے لئے اور ہمیں اتنا اعتماد، عزت اور پیار چننے کے لیے۔ اللّٰہ تعالیٰ ہماری پاکستان ویب فیملی کو یوں ہی سدا سلامت رکھے، ہماری پاکستان ویب سے جڑے ہر انسان کو ڈھیروں ترقیاں عطا فرمائے اور خاص طور پر ہمارے سعد سر اور ویر بھائی کو اپنے حفظ و امان میں رکھے اور دونوں جہانوں کی کامیابیاں عطا فرمائے آمین یارب العالمین⁦♥⁩ شکریہ پاکستان ویب فیملی۔ لویو
 
@Saad Sheikh, @Veer
السلام عليكم
آپ کے لکھے کے مطابق اپنی تحریر پوسٹ کر دی ہے اس کی وصولی کی آگاہی کا کوئی طریقہ کار وضع کر دیں، یہ شک ختم ہو جائے کہ میری پہنچ گئی ہے اب بھی میں نے دو مرتبہ پوسٹ کر دیا ہے
 
My Testimonial:
بِسْـــــــــــمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيْــــــــــــــمِ السلام علیکم رحمتہ اللہ وبرکاتہ سب سے پہلے تو ان لوگوں کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھے یہ فورم ( پاکستان ویب) متعارف کروایا. آپ نے لکھا پانچ سال قبل یہ فورم پہچان کے نام سے کام کر رہا تھا حادثاتی طور پر اس کا ڈیٹا ضائع ہو گیا یہ جان کر ہمیں دکھ ہوا اور دوبارہ فورم بحال کرنا جوئے شیر لانے کے مترادف ہے لیکن فورم کی باقاعدہ سرگرمیاں دیکھ کر اس بات کا احساس نہیں ہوتا، کیونکہ ہم سب اردو ورلڈ فورم پر یادگار وقت گزار چکے ہیں. میں جب سے یہاں رجسٹرڈ ہوا ہوں مجھے میرے مزاج کے مطابق ہر موضوع پر معیاری لٹریچر پڑھنے کو مل رہا ہے فرصت نا ہونے کے باعث تسلی بخش جواب نہیں دے پاتا لیکن پڑھتا ضرور ہوں. سٹاف کی محنت منہ بولتا ثبوت ہے، فورم کا ہر سیکشن باقاعدگی سے اپڈیٹ کیا جاتا ہے. زیادہ لکھنے سے بہتر یہی ہے فورم کے لئیے معیاری مواد مہیا کرنیوالے ممبرز اور انتظامیہ ( پڑھا تھا صرف شیخ سعد اور ویر پر مشتمل ہے) قابل تعریف ہیں. آخر میں یہ ضرور لکھوں گا( یہ آغاز میں لکھنا تھا) یہ ایک فیملی فورم ہے ہمارے لئیے اس حد تک قابل اعتبار اور قابل اعتماد ہے ہماری خواتین اس فورم کی ممبر ہیں. اللہ تعالٰی سے دعا ہے یہ فورم اسی طرح ترقیوں کے زینے چڑھتا رہے.
 
My Testimonial:
اسلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ۔۔۔۔!!!

شروع اس خدائے بزرگ و برتر کے نام سے جو جان و روح کی تخلیق کرنے والا ہے اور ایسا حکیم و دانا ہے جس نے ذہن و دماغ کو تخیل سے نوازا اور زبان میں قوتِ گویائی پیدا کی۔کروڑوں درود و سلام اس نبیِ محتشم ، شاہ بنی آدمﷺ ( ہمارا دل و جان انﷺ پہ قربان) جن کی راتیں گوشئہ تنہائی میں ہم جیسے گناہ گاروں کی مغفرت و بخشش مانگتے گزریں۔۔۔درود و سلام وہ مقدس عمل ہے جو ہمیشہ کے لیے لازوال، لافانی اور تغیر کے اثرات سے محفوظ ہے کیونکہ نہ خدا کی ذات کے لیے فنا ہے نہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود و سلام کی انتہا۔

کہا جاتا ہے کہ احساسات کو الفاظ کے پیرہن میں ڈالنا ہمیشہ سے ہی دل و دماغ کو الجھا دینے والا کام رہا ہے ۔ اور ہماری نظر میں حس سماعت وہی ہے جو احساسات کی خاموش آواز کو سن سکے۔ لیکن بعض اوقات یہ ضروری ہو جاتا ہے کہ اپنے قلب میں چھپے اُن اَن کہے الفاظ کو زبان دی جائے.خیالات و افکار کے واضع اور منطقی اظہار کے لیے اکیلا دل نا کافی ہے۔ دل اور دماغ دونوں مل کر ہمیں مربوط خودی عطا کرتے ہیں، ایسی خودی جو ایک ہی وقت میں اس دنیا کو عقلی اصولوں اور اعلیٰ ارفع اقدار کی آنکھوں سے دیکھتی ہے۔ ہم اپنے دماغ اور زبان سے معنٰی تخلیق کرتے ہیں۔ لیکن ہمیں ان مفہوم تک رسائی کرنا بھی لازمی ہے جو چیزوں کی فطری بناوٹ کے اندر پنہاں ہوتے ہیں۔ ۔کیونکہ دل صرف احساسات اور جذبات کا مسکن ہی نہیں، خیالات، افکار اور مطالب کا مخزن بھی ہے۔

ہم یہ اپنے چند ٹوٹے پھوٹے الفاظ ''پاکستان ویب '' کی نذر کرنا چاہتے ہیں۔اس سے پہلے ہم بتا دیں کہ ہم نے یہ فورم اپنی بہت ہی پیاری سی بہن ماریہ اپیا اور بہت ہی قابلِ احترام حبیب بھیا کی دعوت پر جوائن کیا۔ اس فورم کے بارے میں ہم کہنا چاہیں گے کہ یہ ایک خوبصورت فیملی کی مانند ہے جو آج کل کے افراتفری اور بے حسی کے دور میں پاکستان کے مختلف خطوں کے لوگوں کو ایک خوبصورت رشتے میں باندھے ہوئے ہے۔۔۔ چونکہ ہمیں اس فورم کا حصہ بنے کچھ ہی عرصہ ہوا ہے اور کچھ اپنے صحت کے پرابلمز کی وجہ سے ہم اس فورم کو وہ توجہ اور وقت نہیں دے پائے جس کا یہ مستحق ہے۔یہی وجہ ہے کہ ہم یہاں صرف چند ممبران کو جانتے ہیں۔۔لیکن اس کے باوجود ہمیں کبھی بھی یہ احساس نہیں ہوا کہ یہاں کے لوگ اجنبی ہیں بالکل گھر کی طرح ایک پرسکون اور آرام دہ ماحول جہاں ہر کوئی اپنی آراء کا اظہار بلا جھجک کر سکتا ہے۔۔۔یہاں کے ممبران ایک دوسرے کو بن دیکھے ہی بہن بھائیوں کی طرح چاہتے اور عزت و احترام دیتے ہیں۔کیونکہ دیکھنا ہی سب کچھ نہیں ہوتا۔ ایک خوبصورت چہرے سے لاکھ درجے بہتر وہ خوبصورت گفتگو اور بات چیت ہوتی ہے جو اس رنج و الم کے دور میں کسی کو اپنائیت کا احساس دلاتے ہوئے اس کے دکھ کو کم کرنے کی وجہ بنے۔ اس فورم کی سب سے اچھی بات جو ہمیں بہت ہی پسند آئی وہ ہے سٹاف ممبرز اور دیگر ممبران کے درمیان ایک خوبصورت دوستانہ تعلق اور مکمل کوآپریشن ۔جو کسی بھی فورم کی ترقی کے لئے ایک بنیادی اور اہم بات ہے۔۔ کیونکہ ؎ موج ہے دریا میں، اور بیرونِ دریا کچھ نہیں۔ ماشاء اللہ یہاں کے سٹاف ممبران بہت ہی محنتی ہیں۔ فی الحال تو ہم نے یہاں سٹاف ممبران میں سے سعد بھائی اور ویر برو کو ہی کام کرتے دیکھا ہے۔ شائد کچھ لوگ زندگی کی مصروفیات کی وجہ سے وقت کی قلت کا شکار ہیں۔۔۔لیکن امیدِ واثق ہے کہ ان کی واپسی بھی جلد ہو گی کیونکہ کہا جاتا ہے وَن مین شو کب تک جاری رہ سکتا ہے؟ ذمہ داریاں انسان کو جسمانی ہی نہیں، ذہنی طور پر بھی تھکا دیتی ہیں۔تو بہتر یہی ہے کہ مل جل کر کام کو نمٹا لیا جائے کہ اس میں برکت بھی ہوتی ہے اور تھکاوٹ کا اثر بھی زائل ہو جاتا ہے۔ لیکن قابلِ تعریف و قابلِ تحسین بات یہ ہےکہ ابھی صرف ویر برو اور سعد بھائی ہی اس فورم کی دیکھ بھال کر رہے ہیں (اس فورم کی شہزادی، '' پرنسز'' بھی کبھی کبھی شرفِ دیدار بخش دیتی ہیں۔۔خدائے بزرگ و برتر سلامت رکھے۔آمین) لیکن پھر بھی اس فورم کی کارکردگی دیکھنے کے لائق ہے۔۔۔ ماشاءاللہ۔۔ تو جب سب سٹاف ممبران وقت نکال کے اپنے فرائض ادا کرنے کی کوشش کریں گے تو انشاءاللہ اس فورم کو چار چاند لگ جائے گے۔ ہماری طرف سے بہت ساری داد و تحسین سٹاف ممبرز کے لئے جنہوں نے پاکستان ویب جیسا خوبصورت اور فیملی فورم تشکیل دیا۔کیونکہ آج کل کا دور جیسا جا رہا ہے وہ سب کو معلوم ہے، وضاحت کی ضرورت نہیں۔۔ لیکن ہمیں خوشی ہے کہ ''پاکستان ویب فورم '' اس دور میں بھی دنیا کے سامنے ''پاکستان'' کا نظریہ بہت ہی پر امن طریقے سے پیش کر رہا ہے۔آپ کو یہاں کوئی لڑائی جھگڑے یا تفرِّقہ والا سین نظر نہیں آئے گا۔۔ کوئی غیر اخلاقی مواد دیکھنے کو نہیں ملے گا۔۔ بلکہ ہر طرح کی اسلامی معلومات و تعلیمات کا یہ بہت ہی عمدہ سورس ہے۔۔ہرنظریے اور ہر طرح کا مزاج رکھنے والوں کے لئے بہت کچھ موجود ہے جو ہر طرح سے معیاری ہے۔ قرآن و احادیث پر مشتمل خوبصورت اور دلکش تھریڈز بھی دیکھنے کو ملیں گے۔۔ معیاری ادب اور شاعری کے نمونے بھی نظر آئیں گے۔ المختصر ہر طرح کے ذہن اور تخیل کے لئے یہ ایک اچھا فورم ہے جو پاکستان کی ثقافت اور اردو زبان کے فروغ کے لئے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔جو بہت ہی خوشی کی بات ہے۔ کیونکہ آج کے مغربی دور میں پاکستانی قوم اپنی زبان و ثقافت کی محبت سے آہستہ آہستہ محروم ہو رہی ہے جو بہت ہی دکھ کی بات ہے۔شائد مغربی دنیا کی مصنوعی چمک دمک نے ہماری نوجوان نسل کی آنکھیں اتنی چندھیا دی ہیں کہ ان کی نفع و نقصان، ترقی و تنزلی میں فرق کرنے صلاحیت نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے :( ایسے لوگوں کے نام چند اشعار: شائد کہ تیرے دل میں اتر جائے میری بات 😊

اپنے مرکز سے اگر دور نکل جاؤ گے
خواب ہو جاؤ گے افسانوں میں ڈھل جاؤ گے
اپنے پرچم کا کہیں رنگ بھلا مت دینا
سرخ شعلوں سے جو کھیلو گے تو جل جاؤ گے
دے رہے ہیں تمہیں تو لوگ رفاقت کا فریب
ان کی تاریخ پڑھو گے تو دہل جاؤ گے
اپنی مٹی ہی پہ چلنے کا سلیقہ سیکھو
سنگ مرمر پہ چلو گے تو پھسل جاؤ گے

بات لمبی ہو گئی۔۔تبھی تو پہلے ہی عرض کر دیا تھا کہ احساسات کو زبا ن دینا آسان کام نہیں۔ احساسات و جذبات الفاظ کی حدود و قیود سے آزاد ہیں۔الفاظ اسے مکمل بیان کرنے سے قاصر ہوتے ہیں۔تو بات ہو رہی تھی پاکستان ویب کی۔تو ماشاءاللہ اچھا کام کر رہا ہے یہ۔۔ اس کے ممبران بھی اپنا فریضہ استطاعت کے مطابق انجام دے رہے ہیں۔۔خاص طور پہ ماریہ اپیا اور حبیب بھیا اس فورم کے سرگرم رکن ہیں جو اپنا کام نہایت ہی خلوص اور محنت سے سرانجام دے رہے ہیں۔باقی ممبران بھی اچھا کام کر رہے ہیں۔ ہم پاکستان فورم ویب کے گیسٹ ویزیٹر کو ضرور ریکمنڈ کریں گے کہ وہ اس فورم کا حصہ بنیں۔ اور سٹاف ممبران سے یہ گزارش ضرور کریں گےکہ پاکستان کی زبان و ثقافت کو فروغ دینے میں اپنی پوری کوشش کریں،کیونکہ یہ زبان ہی نہیں بلکہ ایک طرزِ حیات اور تہذیبی و تمدّنی استعارہ بھی ہے۔ بات کرنے کا حسیں طور طریقہ سیکھا ہم نے اردو کے بہانے سے سلیقہ سیکھا اسلامی تعلیمات و قوانین کو بھی ضرور نظر میں رکھئے گا۔اور دیگر فورم کی طرح کبھی بھی اپنے فورم پر غیر اخلاقی مواد کو شامل مت کیجئے گا کہ یہ دنیا و آخرت کے لئے سود مند نہیں۔۔ خدائے بزرگ و برتر آپ سب کا حامی و ناصر ہو۔تمام امتِ مسلمہ اور خاص طور پر پاکستان میں بسنے والوں کی حفاظت فرمائے۔ جہاں جہاں مسلمان پریشان حال اور دکھ اور مصیبت میں ہیں ان کے لئے آسانیاں فرماتے ہوئے آزمائش و دکھ مختصر فرمائے۔ پاکستان ویب کی راہ میں آنے والی ہر رکاوٹ کو ختم کرتے ہوئے مزید کامیابی و کامرانی سے نوازے۔۔یہاں کہ ممبران اور ان سے منسلک ہر رشتے کو ہر طرح کی برائی، بیماری، بے حیائی، دکھ ، تکلیف ، ہر طرح کی اذیت اور آزمائش سے دور رکھتے ہوئے صحت و تندرستی اور مسرتوں بھری ایمان کے ساتھ عمرِ خیر عطا فرمائے۔اور امتِ مسلمہ کے ہر فرد کو اللہ اور اس کے رسول محمد مصطفیٰﷺ(ہمارا دل و جان ان ﷺ پہ قربان) کی تعلیمات پر چلنے اور ان کی خوشنودی کا سبب بننے کی توفیق عطا فرمائے۔ کیونکہ بدبخت ہے وہ شخص جو اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی ناراضی کا باعث بنے۔۔ خدائے بزرگ و برتر ہم سب کی غلطی کوتاہیوں، چھوٹے بڑے دانستگی یا غیر دانستگی میں کئے گئے گناہ معاف فرمائے اور ہمیں روزِ حشر کی ذلت و رسوائی سے بچائے۔
۔ ¬اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُ بِکَ مِنْ جَھْدِ الْبَلَاءِ وَ دَرْکِ الشَّقَاءِ وَسُوْءِ الْقَضَاءِ وَشَمَاتَۃِ الْاَعْدَاءِ آمین ثمہ آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم۔
 
Back
Top