Depression Health Article The surprising connection between stress and skin problems

Saad Sheikh

Saad Sheikh

Founder
Staff member
11
 
Messages
5,988
Reaction score
15,968
Points
716
depression and skin issues in urdu.jpg

@Recently Active Users @Recently Joined Users

تناؤ اور جلد کے مسائل کے درمیان حیران کن تعلق

موجودہ دور میں تناؤ ہم سب کی زندگیوں کا ایک حصہ بن گیا ہے تو ایسا کہنا غلط نہیں ہوگا کہ ہم سب لوگ اپنی زندگیوں میں کسی نا کسی وجہ سے ذہنی تناؤ کا شکار رہتے ہیں۔

ذہنی تناؤ کا ہمارے پورے جسم پر گہرا اثر پڑتا ہے، اگر کوئی انسان مسلسل ذہنی تناؤ کی کیفیت میں مبتلا رہتا ہے تو یہ اس کے قوتِ مدافعت کے نظام، نظامِ ہاضمہ، میٹابولزم اور ہارمونس کے لیے بھی نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔

علاوہ ازیں مسلسل ذہنی تناؤ کی کیفیت امراضِ قلب، موٹاپا، ڈپریشن اور دماغی بیماریوں کا بھی باعث بن سکتی ہے۔

اگرچہ ہم میں سے بہت ہی کم لوگ اس حقیقت سے واقف ہوں گے کہ تناؤ اور جِلد کا براہِ راست تعلق ہے، اگر آپ کو اپنی جِلد ضرورت سے زیادہ خشک یا چہرے پر ریشز نظر آنے لگیں تو ہوسکتا ہے کہ اس مسئلے کی ایک وجہ تناؤ ہو۔

ذہنی تناؤ اور جِلد کے مسائل کے مابین تعلق

آپ کو یہ بات تو معلوم ہی ہوگی کہ تناؤ کا ہماری دماغی صحت پر کیا اثر پڑتا ہے، لیکن کیا آپ یہ جانتے ہیں کہ اچانک سے صاف ستھری جِلد پر ایک پمپل (دانہ) نکل آئے تو اس کی ایک وجہ تناؤ بھی ہوسکتی ہے۔

مسلسل تناؤ کی کیفیت مبتلا رہنے کی وجہ سے جِلد کے مسائل ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔

کولمبیا ایشیا اسپتال کی ماہرِ جِلد ڈاکٹر کسومیکا کاناک کا کہنا ہے کہ جب کوئی بھی شخص تناؤ کی کیفیت میں مبتلا ہوتا ہے تو اس کے جسم میں ایڈرینالِن پیدا ہوتا ہے جو جِلد کو حساس بنا دیتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ تناؤ نا صرف جِلد کے مسائل کا باعث بنتا ہے بلکہ اگر آپ کو پہلے ہی جِلد سے متعلق مسائل کا سامنا ہے تو تناؤ کی وجہ سے صورتحال مزید خراب ہوسکتی ہے۔

تناؤ پر قابو پانے کا سب سے بہترین حل مراقبہ اور یوگا ہے، اپنے دن میں سے کچھ وقت نکال کر مراقبہ اور یوگا کرنے سے اس کیفیت پر قابو پایا جا سکتا ہے۔
 

Back
Top