Trump meets 'friend' PM Imran, says will talk to Modi on Kashmir issue

intelligent086

intelligent086

Star Pakistani
20
 
Messages
17,578
Reaction score
26,649
Points
2,231
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک بار پھر مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش
Ik , trump.jpg

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کیساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ میں مسئلہ کشمیر پر پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کر سکتا ہوں

تفصیلات کے مطابق ورلڈ اکنامک فورم کی سائیڈ لائنز پر وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان انتہائی خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے وفود بھی موجود تھے۔

اس موقع پر صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان میرے دوست ہیں، ان کیساتھ ملاقات کرکے خوشی ہوئی۔ پاکستان اور امریکا کے درمیان اچھے تعلقات ہیں۔ دونوں ممالک ماضی میں کبھی اتنے قریب نہیں رہے جتنے آج ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کشمیر کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ہم کشمیر کی صورتحال پر بھی بات کریں گے۔ انہوں نے ایک بار پھر مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ میں مسئلہ کشمیر پر پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کر سکتا ہوں۔

پاکستانی وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کیساتھ دوبارہ ملاقات کرکے خوشی ہوئی۔ افغانستان کے معاملے پر پاکستان اور امریکا ایک پیج پر ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے اور خطے کے استحکام کیلئے کردار ادا کرتا رہے گا۔ امریکی صدر کے ساتھ افغانستان کی صورتحال پر بات ہوگی۔
 

Back
Top