Ghazal Tumhari Bazam Main Hum Bezban Bethay Hain...

Ellaf khan

Ellaf khan

Popular Pakistani
I Love Reading
8
 
Messages
2,746
Reaction score
4,340
Points
406


"غزل"

چھپائے دل میں غموں کا جہان بیٹھے ہیں

تمہاری بزم میں ہم بے زبان بیٹھے ہیں



یہ اور بات کہ منزل پہ ہم نہ پہنچ سکے

مگر یہ کم ہے کہ راہوں کو چھان بیٹھے ہیں



فغاں ہے، درد ہے، سوز و فراق داغ و الم

ابھی تو گھر میں بہت مہربان بیٹھے ہیں



اب اور گردشِ تقدیر کیا ستائے گی

لُٹا کے عشق میں نام و نشان بیٹھے ہیں



وُہ ایک لفظ محبتّ ہی دل کا دشمن ہے

جسے شعریعتِ احسان مان بیٹھے ہیں



ہے میکدے کی بہاروں سے دوستی ساغر

دریائے حدِّ یقین و گمان بیٹھے ہیں


ساغرصدیقی


 

@Ellaf khan imagery is unbelievable.....The words paint an unforgettable picture. Fabulously written by Saghar saddiqui one of my most favourite poets... wow...thanx for sharing
 
Back
Top