Tumhein Kya Lagta Hai, Mohabbat Zindagi k Liye Kafi Hai?


love is not enough.jpg


محبت ،محبت ہوتی ہے

تحریر آمنہ عنایت

تمھیں کیا لگتا ہے محبت زندگی کے لئے کافی ہے محبت ہو گئی تو زندگی مکمّل ہو گئی ،زندگی مکمل ضرور ہو جاتی ہے لیکن اسے مکمل ہی رکھنے کے لئے بہت کچھ کرنا پڑتا ہے ،جیسے اگر کوئی جاب مل جائے تو جتنی محنت اسے حاصل کرنے کے لئے کی ہوتی ہے اس سے زیادہ محنت اسے بر قر ا ر اور مزید آ گے لے جانے کے لئے کرنی پڑتی ہے ورنہ ہم سے سب کچھ چھین کر ہمیں نکال دیا جاتا ہے اور اگر آپ سمجھتے ہیں کے محبت مل گئی تو سب کچھ ہو گیا تو جناب آپ سراسر غلط ہیں آپ میں شعور کی کمی ہے کہ آپ نے محبت کو کپڑے ،روٹی ،مکان ،پیسہ اور پتہ نہیں کیا کچھ سمجھ رکھا ہے محبت محبت ہوتی ہے کوئی الہ دین کا چراغ نہیں جو سب کچھ کر دے یہی سوچ رکھنے والے شادی کے مہینے بعد طلا ق لے کر بیٹھ جاتے ہیں جو جس کی کمی ہے اسی نے پوری کرنی ہے محبت پیٹ نہیں پا لتی، محبت چھت نہیں دیتی، محبت سکول میں بچوں کی فیس نہیں دیتی، محبت کپڑے پھٹنے پر کپڑے نہیں دلوا تی ۔سمجھے آپ محبت احساس ہے خوبصور تی میں گھند ھا احساس، جس کی چھاؤں میں چیزو ں کی خوبصو ر تی بڑھ جاتی ہے مگر اپنے آپ پوری نہیں ہوتی ۔کہہ لیجیے کے محبت میں 2500 کی جگہ 1000 کا تحفہ دیا جائے تو چلے گا مگر اگر یہ کہ دیا جائے ہر بار کہ محبت ہے تو کیا ضرورت تو محبت بھی آ ہستہ آہستہ کسی گھڑ ے میں پڑے پانی کی طرح گھٹنے لگتی ہے ۔ محبت کو چھوٹی چھوٹی خوبصو ر ت ادا ؤ ں کی ضرورت ہوتی ہے خدارا اسے زندہ رکھنا سیکھیں ۔ورنہ یہ مرجھا جاتی ہے ختم نہیں ہوتی یادو ں کے نیچے دب جاتی ہے ۔محبت کو محبت سمجھیں۔
 
Well said! @Amina Anayat Bht acha topic hai apka. Waqae muhabbt ssb kuch ni hoti. Jb ghurbat ki chakki samny ati hai to muhabt jhaag ki trh beth jati hai. Han albta agr dono muhabt ko qaim rkhny ki koshsh kren to qaim reh bhi jati h but aisa sirf sachi muhbt me hota hai ak bhi hath pecht hta ly to muhabt aur zindagi dono ki gari ko break lg jata haiha.
 

Back
Top