Nazm Udaas Eidain

Angelaa

Angelaa

Popular Pakistani
6
 
Messages
2,471
Reaction score
4,079
Points
276

10c4495373724dd186846ebe4c931f1a-jpg.jpg
اُداس عیدیں"
میں اُن کو کیسے کہوں ‘مبارک‘؟
وہ جن کے نورِ نظر گئے ہیں
وہ مائیں جن کے جگر کے ٹکڑے
گُلوں کی صورت بکھر گئے ہیں
وہ جن کی دکھ سے بھری دعائیں
فلک پہ ہلچل مچا رہی ہیں
میرے ہی دِیں کی بہت سی نسلیں
اداس عیدیں منا رہی ہیں
وہ بچے عیدی کہاں سے لیں گے؟
تباہ گھر میں جو پل رہے ہیں
وہ جن کی مائیں ہیں نذرِ آتش
وہ
جن کے آباء جل رہےہیں
وہ جن کی ننھی سی پیاری آنکھیں
ہزاروں آنسو بہا رہی ہیں
میرے ہی دِیں کی بہت سی نسلیں
اداس عیدیں منا رہی ہیں
بتاؤ اُن کو میں عمدہ تحفہ
کہاں سے کر کے تلاش بھیجوں؟
بہن کو بھائی کی نعش بھیجوں
یا ماں کو بیٹے کی لاش بھیجوں؟
جہاں پہ قومیں بہت سے تحفے
بموں کی صورت میں پا رہی ہیں
میرے ہی دِیں کی بہت سی نسلیں
اداس عیدیں منا رہی ہیں
وہاں سجانے کو کیا ہے باقی؟😢
جہاں پہ آنسو سجے ہوئے ہیں
جہاں کی مہندی ہے سرخ خوں کی
جنازے ہر سُو سجے ہوئے ہیں
جہاں پہ بہنیں شہیدِ حق پر
ردائے ابیض سجا رہی ہیں
میرے ہی دِیں کی بہت سی نسلیں
اداس عیدیں منا رہی ہیں
😢😢
 
@Angelaa,
عید تو محسوس ہی نہیں ہوتی اب ہر عید پر کوئی نا کوئی سانحہ اداس کر جاتا اور اس عید پر جیسے بس نام عید رہ گیا

کراچی سانحہ کا زخم ابھی تازہ ہے ۔ کشمیر جل رہا انڈیا میں مسلمانوں کی نسل کشی ہو رہی
اور ہر روز کرونا جیسے جان لیوا وبا سے لوگ اپنے پیاروں سے بچھڑ رہے ہیں

پوری دنیا سگوار ہے اج پہلی بار عید کی نماز نہیں ہوئی مساجد میں یہاں
 
بالکل، اب عید پر پہلے جیسا سکون نہیں رہا۔ شاید ہم اب بڑے ہو گئے ہیں۔ الله تعالیٰ سب کی خوشیاں لوٹا دے۔
 
@Angelaa,
عید تو محسوس ہی نہیں ہوتی اب ہر عید پر کوئی نا کوئی سانحہ اداس کر جاتا اور اس عید پر جیسے بس نام عید رہ گیا

کراچی سانحہ کا زخم ابھی تازہ ہے ۔ کشمیر جل رہا انڈیا میں مسلمانوں کی نسل کشی ہو رہی
اور ہر روز کرونا جیسے جان لیوا وبا سے لوگ اپنے پیاروں سے بچھڑ رہے ہیں

پوری دنیا سگوار ہے اج پہلی بار عید کی نماز نہیں ہوئی مساجد میں یہاں
Sach kaha aap ney :(
KHuday e Bazurg O Bartar apna Rahm o Fazl Inaayat farmaye. :( Aameen
 
Back
Top