Hamd Waqt Jo Hamd Mein Basr Ho Ga

Hamdia Kalam Waqt Jo Hamd Mein Basr Ho Ga Poetry in Urdu by Bilal Rasheed
intelligent086

intelligent086

Star Pakistani
20
 
Messages
17,578
Reaction score
26,649
Points
2,231
وقت جو حمد میں بسر ہوگا
رب کے ہاں وہ ہی معتبر ہوگا
حمد اور نعت کا حوالہ ہی
میرا محشر میں چارہ گر ہوگا
دوستو حمد کے وسیلے سے
نزع کا وقت مختصر ہوگا
زندگانی میں شرک جس نے کیا
حشر کے دن وہ در بہ در ہوگا
کر کے نکلو دعا سفر کے لیے
راستہ ورنہ پر خطر ہوگا
حمد گوئی ترے وسیلے سے
مجھ سے محشر میں در گزر ہوگا
بس یہ دیوان حمد و نعت بلال
قبر میں میرا ہمسفر ہوگا
----
بلال رشید​
 

@intelligent086
ماشاءاللہ
بہت عمدہ انتخاب
شیئر کرنے کا شکریہ
 
Back
Top