What is Argentina known for? Argentina Facts, History & Culture in Urdu

intelligent086

intelligent086

Star Pakistani
20
 
Messages
17,578
Reaction score
26,649
Points
2,231
ایسا ہے ارجنٹائن .... تحریر : رضوان عطا

argen.jpg


ارجنٹائن کو انگریزی اور ہسپانوی میں ''ارجنٹیا‘‘ کہتے ہیں، یہ لاطینی میں ''چاندی‘‘ کے لیے استعمال ہونے والے لفظ ''ارجنٹُم‘‘ سے نکلا ہے۔ ابتدائی یورپی آبادکاروں کا خیال تھا کہ یہاں بہت زیادہ چاندی ہے۔ ان کے اپنے ملکوں میں پھیلے ہوئے قصے کہانیوں کے مطابق یہاں چاندی کا ایک پہاڑ بھی ہے۔ یہ قصے کہانیاںسولہویں صدی میں ہسپانیہ پہنچے۔

ارجنٹائن کے شہری دنیا کے کسی دوسرے ملک کی نسبت سب سے زیادہ ریڈیو سنتے ہیں۔ ارجنٹینی اوسطاً 2.1 گھنٹے فی ہفتہ ریڈیو سنتے ہیں۔
ارجنٹائن کے ہر 30 شہریوں میں سے ایک نے کاسمیٹک سرجری کرا رکھی ہے۔

جاپان کے بعد دنیا میں بھوک کی کمی (اینورکسیا) کا سب سے زیادہ مسئلہ ارجنٹائن میں ہے۔

دنیا میں سب سے پہلے ارجنٹائن میں مجرم کی نشاندہی کے لیے فنگر پرنٹس کا استعمال ہوا جس کی اولین معلوم مثال جون 1892ء کی ہے جب پولیس نے دوبچوں کے قاتل کو پکڑنے کے لیے دروازے پر خون سے بننے والے فنگر پرنٹس کو استعمال کیا۔

ارجنٹائن میں لیونل میسی کے آبائی شہر روساریو کے حکام نے والدین پر اپنے بچوں کا نام ''میسی‘‘ رکھنے پر پابندی لگا رکھی ہے، وگرنہ ان کے مطابق اس نام کی بہتاب ہو جائے گی جس سے بہت ابہام پیدا ہو گا۔

اکونکاگوا نہ صرف ارجنٹائن کی سب سے بلند پہاڑی ہے بلکہ براعظم شمالی و جنوبی امریکا میں بھی اس کا کوئی مقابل نہیں۔ اس کی بلندی 22837 فٹ ہے۔ مقامی زبان میں اکونکاگوا کا مطلب ''پہاڑی محافظ‘‘ ہے۔

دنیا میں تیسرے نمبر پر گائے کے گوشت کی سب سے زیادہ پیداوار اس ملک میں ہوتی ہے۔ یہاں اس گوشت کی 28 لاکھ سے 35 لاکھ ٹن سالانہ پیداوار ہوتی ہے۔
ارجنٹائن دنیا کے ان اولین ممالک میں شامل ہے جہاں ریڈیو کی نشریات کا اجرا ہوا، آغاز 1920ء میں کیا گیا۔

دنیا میں فلمیں دیکھنے کا سب سے زیادہ تناسب ارجنٹائن میں ہے۔ یہ لاطینی امریکا کا واحد ملک ہے جس نے ''لا ہسٹوریا آفیشل‘‘ کے لیے 1985ء اور ''السکریٹو ڈی سوس اوجوس‘‘ کے لیے 2010ء میں اکیڈمی ایوارڈ جیتا۔

ٹینگو رقص کی بنیاد انیسویں صدی میں ملک کے دارالحکومت بیونس آئرس کے اس ضلع میں رکھی گئی جہاں مذبح خانے ہیں۔

ارجنٹائن میں عظیم الجثہ ڈینوسارس کے بہت سے آثار ملے ہیں۔ ان میں سے ایک ''جیجانوٹوسارس‘‘ ہے جو کرہ ارض پر پائے جانے والے سب سے بڑے گوشت خور جانوروں میں سے تھا۔ ارجنٹینوسارس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ یہ 125 فٹ لمبا تھا اور اس کا وزن 75 ہزار کلوگرام تھا۔ سب سے قدیم شکاری ڈائنوسار ''ایوراپٹر‘‘ 1993ء میں ارجنٹائن میں دریافت ہوا۔
معروف انقلابی چے گویرا ارجنٹائن کے شہر روساریو اور نامور فٹ بالر ڈیگومیراڈونا لانوس میں پیدا ہوا۔

موجودہ رومن کیتھولک چرچ کے پوپ فرانسس کا تعلق ارجنٹائن سے ہے۔ رومن کیتھولک چرچ کے وہ پہلے غیریورپی پوپ ہیں۔

۔2001ء میں ارجنٹائن کے پانچ صدور محض 10 دنوں میں بدلے گئے۔

دنیا کی سب سے کشادہ سڑک ''9 ڈی جولیو‘‘ (9 جولائی) بیونس آئرس میں ہے، اس کی 14 لینز ہیں، نیز چار مساوی گلیاں بھی ہیں۔

اٹلی سے باہر اطالویوں کی سب سے زیادہ آبادی برازیل میں ہے۔ اس کے بعد ارجنٹائن کا نمبر آتا ہے۔

نیویارک کے بعد دنیا میں یہودیوں کی سب سے زیادہ تعداد بیونس آئرس میں ہے۔

اس ملک میں بڑے بڑے چیونٹی خور (اینٹ ایٹر) پائے جاتے ہیں جن کی زبان دو فٹ تک لمبی ہو سکتی ہے۔

ارجنٹائن میں قدیم ترین انسانوں کے فن کے شواہد ''ہاتھوں کی غار‘‘ (کیوو آف ہینڈز) سے ملے ہیں۔ اس میں9 سے 13 ہزار برسقبلمصوری کی گئی ہے۔ زیادہ تر ہاتھوں کی مصوری کی گئی ہے اور وہ بھی بائیں ہاتھ کی۔

(ماخذ ''فیکٹ ریٹریور‘‘)​
 
Columnist
Rauf Kalsara

Back
Top