What Lockdown Strategy is needed in Pakistan: Soft or Harder?

What Lockdown Strategy is needed in Pakistan آپ کے خیال لاک ڈاؤن نرم یا مزید سخت کرنا چاہئے؟

  • Soft نرم

    Votes: 5 13.5%
  • Harder مزید سخت

    Votes: 32 86.5%

  • Total voters
    37
  • Poll closed .
Veer

Veer

Famous Pakistani
Staff member
27
 
Messages
35,541
Reaction score
45,337
Points
3,711
What Lockdown Strategy is needed in Pakistan: Soft or Harder?


ملک میں کورونا وائرس بے قابو ہوچکا ہے۔ دو ہزار سے زائد لوگ جاں بحق ہوچکے۔ تصدیق شدہ کیسسز کی تعداد ایک لاکھ سے بڑھ گئی۔ صرف آج کے دن میں ریکارڈ ایک سو پانچ مریض جاں بحق ہوئے ہیں۔ رمضان کے آخری عشرے میں لاک ڈاؤن نرم کرنے اور مارکیٹیں کھلنے کے بعد بازاروں میں رش اور بے احتیاطی کے باعث وباء کا پھیلاؤ خطرناک حد تک بڑھ گیا ہے۔ مگر افسوس کہ حکومت اس صورت حال کے باوجود کوئی سنجیدہ اقدامات کرنے کی صلاحیت سے محروم اور اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کے حوالے سے غیر سنجیدہ اور موثر حکمت عملی اپنانے میں مکمل ناکام نظر آئی۔ اب جبکہ صورت حال خطرناک ہوچکی ہے آپ کیا سوچتے ہیں لاک ڈاؤن نرم ہونا چاہیئے یا مزید سخت کرنے کی ضرورت ہے؟

👇 ملک میں کورونا وائرس کا تازہ ترین صورت حال 👇​
 

Attachments

  • covid19 stats pakistan.jpg
    covid19 stats pakistan.jpg
    19.2 KB · Views: 105

WHO Conditions to safely relax COVID-19 Lockdowns
لاک ڈاؤن میں نرمی کب کی جاسکتی ہے؟


عالمی ادارۂ صحت کے مطابق جو بھی ملک لاک ڈاؤن کی پابندیاں ختم کرنا چاہتا ہو اس کا ان شرائط پر پورا اترنا ضروری ہے :

  1. بیماری کا پھیلاؤ قابو میں ہو
  2. نظام صحت ہر کیس کی تشخیص ، ٹیسٹ، قرنطینہ اور علاج کرنے اور متاثرین کے رابطے میں آنے والوں کا سراغ لگانے کے قابل ہو
  3. زیادہ متاثرہ علاقوں میں ہاٹ اسپاٹس کم ہوگئے ہوں
  4. اسکولوں، کارگاہوں اور دیگر اہم مقامات پر احتیاطی اقدامات کیے جارہے ہوں
  5. نئے کیسز کی آمد سے نمٹنے کی استعداد پیدا کرلی گئی ہو
  6. عوام کو وبا کے بعد پیدا شدہ حالات میں زندگی گزارنے کے لیے شعور و آگاہی اور مدد فراہم کی جارہی ہو
ڈبلیو ایچ او کے مطابق پاکستان ان شرائط پر پورا نہیں اترتا اور ملک میں وائرس کے پھیلاؤ کی شرح تشویش ناک ہوچکی ہے۔
 
مگر افسوس کہ حکومت اس صورت حال کے باوجود کوئی سنجیدہ اقدامات کرنے کی صلاحیت سے محروم اور اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کے حوالے سے غیر سنجیدہ اور موثر حکمت عملی اپنانے میں مکمل ناکام نظر آئی​
yar ye qoum kisi terhan baaz nahi ati
jub hakomat sanjeda iqdamat kerti hain to ye loog uss ko break kertey hain tafreehan mazaq qanoon ki dhjiyan uratey hain posts lagatey hain k lock down kerdiya awam bhook sey maar rahey hain hakomat ka ye gahalt iqdam hai phir wohi bhook sey marti hoi awam chand raat ko tammam qawaneen, curfew, lockdown ki dhajiyan uratey howey bazaroun mae makhion k jathoun ki terhan jama hojayty hain
they don't care for any thing ku k humari qoum k pass aik asan nuqsa hai
khud ghalat karo lekin ilzam hakomat per nahi to america per or jub kisi per bass na chaley to khuda per daldo k humari to qismat hi kaharab hai
 
آپ سب دوستوں کا شکریہ جنہوں نے ووٹ کیا اور اپنی رائے کا اظہار کیا۔
بے شک عوام کی متفقہ رائے لاک ڈاؤن کی ہے اور حکمرانوں کو عوامی رائے کو مدنظر رکھ کر سخت اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ جب تک ویکسین نہیں آجاتی لاک ڈاؤن اور سخت احتیاط ہی واحد حل ہے۔
 
Back
Top